ہم مہاتما گاندھی کے رام کی پوجا کرتے ہیں، بی جے پی کے رام کی نہیں: کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارامیا کا بیان

Source: S.O. News Service | Published on 23rd January 2024, 12:42 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو 22/جنوری (ایس او نیوز) ایودھیا میں پیر کو  پر رام مندر کے افتتاح کے موقع پر  بینگلور میں کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے  کہا کہ وہ بی جے پی کے رام کی نہیں بلکہ مہاتما گاندھی کے رام کی پوجا کرتے ہیں۔  مہادیوپورا میں ایک مقامی رام مندر کی نقاب کشائی میں حصہ لیتے ہوئے   سدرامیا نے کہا کہ  "گاندھی کے لیے یہ رگھو پتی راگھو راجہ رام تھے اور  ان کے آخری الفاظ ہائے  رام تھے۔"

واضح رہے کہ  رام مندر کے افتتاح کے موقع پر ایک طرف بی جے پی  کی حکمرانی والی ریاستوں میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا، لیکن کرناٹک میں کانگریس سرکار نے تعطیل دینے سے انکار کیا تھا جس کو لے کر  بی جے پی نے سدارامیا کو ہندو مخالف قرار دیا تھا اور اقلیتوں کے حامی ہونے کی وجہ سے  انہیں سدارام اللہ خان قرار دیا تھا ۔ لیکن سدرامیا نے واضح کیا کہ وہ  مہاتما گاندھی کے  رام کو مانتے ہیں۔

سدرامیا نے کہا کہ "میرے پاس بجٹ کی تیاری کا کام تھا۔ لیکن میں یہاں اس لیے آیا کہ شری ی رام چندر، لکشمن اور  سیتا کا پرتیشٹھا کرنے اور انجنیا مورتی کی نقاب کشائی کرنےکے لئے اپنے تمام کام ملتوی کرکے پہنچاہوں۔سدرامیا نے کہا کہ   "بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ سدارامیا ملحد ہیں۔لیکن میں واضح کردوں کہ  میں بھگوان کو ماننے والا ہوں۔ میرے نام میں ہی  رام ہے۔ میں سدارامیا ہوں  ۔ میں نے کبھی بھگوان  کے وجود کی مخالفت نہیں کی۔‘‘ اسی کے ساتھ  سدارامیا نے  'جے شری رام' کا نعرہ لگایا اور ہجوم کو بلند آواز میں کہنے پر مجبور کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نعرہ کسی کی ملکیت نہیں ہے۔آگے کہا کہ "پوری قوم شری  رام چندر کی پوجا کرتی ہے۔ اپنے گاؤں میں، میں نے رام مندر کی تعمیر کے لیے فنڈ دیا ہے،" سدارامیا نے یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ کس طرح پنے گاؤں میں بھجن میں حصہ لیا کرتے تھے۔

سدارامیا نے کہا کہ تمام مذاہب  میں انسانیت کی بھلائی پر زور دیا گیا ہے۔ "گاندھی سمیت سبھی نے رام راجیہ کی بات کی تھی۔ کویمپو نے کہا تھا  کہ رام راجیہ میں  پوری ملک  تمام  انسانیت کے لیے امن کا باغ ہوگا۔ اسی لیے آئین بقائے باہمی اور ہم آہنگی کی بات کرتا ہے۔ ہمیں ایک دوسرے سے نفرت کیے بغیر انسانیت کے ساتھ رہنا چاہیے۔" 

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

مرکز کی جانب سے جاری خشک سالی کے لیے ناکافی فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت کا احتجاج

خشک سالی میں راحت کے طور پر مرکزی حکومت کے ذریعے جاری مطالبے سے بہت کم فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت نے سخت احتجاج کیا ہے۔ ریاستی اسمبلی کے احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے وزیر اعلیٰ سدارمیا و نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں آج (27 اپریل) یہ احتاج کیا ...

جے ڈی ایس کے ایم پی کا فحش ویڈیو وائرل، کرناٹک حکومت نے تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی اور جے ڈی ایس کے امیدوار پراجول ریوننا کے جنسی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پراجول ریوننا کا مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے حکومت کو خط لکھ ...

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔