بنگلور کے جے ہلّی اور ڈی جے ہلّی تشدد معاملے میں اے پی سی آر کی کوششوں سے چار لوگوں کو ملی ضمانت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd June 2021, 8:31 PM | ریاستی خبریں |

بنگلور 22 جون (ایس او نیوز)  گذشتہ سال اگست میں  بنگلور کے ڈی جے ہلّی اور کے جے ہلّی میں ہوئے تشدد کے واقعات    اور رکن اسمبلی  اکھنڈ شری نواس مورتی کے مکان  کو آگ لگانے کے معاملے  میں گرفتار  رحمان خان اور محمد عدنان سمیت چار لوگوں  کو کرناٹک ہائی کورٹ  نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیاہے۔

ان لوگوں  کو ایس سی ، ایس ٹی  ایکٹ،   آرمس ایکٹ،  پراپرٹی کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ   دفعہ 395، 143، 144، 145، 435، 436، 447، 448 سمیت کئی دیگر  دفعات عائد کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا، اسوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سیول رائٹس  (اے پی سی آر) کے ریاستی صدر ایڈوکیٹ  پی عثمان اور سکریٹری  ایڈوکیٹ محمد نیاز نے اپنی بھرپور کوششوں سے چاروں کو ضمانت دلانے  میں کامیاب ہوگئے۔ 

 ایڈوکیٹ محمد نیاز نے بتایا کہ  اب مزید 12 لوگ جیل میں بند ہیں ، مگر منگل  کو چار لوگوں کی ضمانت   کے ساتھ  ہی دیگر بارہ لوگوں کو بھی ضمانت پر رہائی ملنے  کے امکانات روشن ہوگئے ہیں جن کی سنوائی  25 جون کو ہوگی۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال اگست میں کے جے ہلّی اور ڈی جے ہلّی میں  ایس سی ذات  سے تعلق رکھنےوالے ایم ایل اے شری نواس مورتی کے بھانجے نوین نے مُبینہ طور پر   اپنے فیس بُک پیج  پر   پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ  کے خلاف نازییا کلمات  پوسٹ کئے تھے ، جس کے بعد تشدد برپا ہوگیا تھااس دوران مشتعل ہجوم نے مُبینہ طور پر    متعلقہ رکن اسمبلی کے  مکان کو بھی  آگ  لگائی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...