اکھلیش یادو نے کہا؛ بی ایس پی بی جے پی کی بی ٹیم ہے،عوام کے سامنے سچ ظاہر ہوگیا

Source: S.O. News Service | Published on 31st October 2020, 8:48 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،31؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے ہفتہ کے روز بی جے پی اور بی ایس پی (بہوجن سماج پارٹی) پر زوردار حملہ کرتے ہوئے  کہا کہ ہم نے عوام کے سامنے بی جے پی اور بی ایس پی کا سچ ظاہر کر دیا ہے، ہم ان کی سچائی عوام کے سامنے لانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

اکھلیش یادو نے لکھنؤ میں ہفتہ کو آچاریہ نریندر دیو کیجینتی پر عقیدت کے پھول چڑھانے کے بعد  ان خیالات کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ "ہم نے آزاد امیدوار کو حمایت دے کر بڑا معاملہ عوام کے سامنے کھول دیا۔" اکھلیش یادو نے مزید کہا کہ "ہم عوام کے سامنے بی جے پی اور بی ایس پی کا سچ ظاہر کرنے میں کامیاب ہوگئے  ہیں۔ اب تو ثابت ہو گیا ہے کہ بی ایس پی ہی بی جے پی کی 'بی ٹیم' ہے۔"

سماجوادی پارٹی سربراہ نے کہا کہ جو لوگ بی جے پی کے ساتھ اندر ہی اندر ملے ہوئے ہیں، ان کا پردہ فاش ہونا ضروری تھا۔ اس لیے سماجوادی پارٹی نے آزاد امیدوار کی حمایت کی۔ ہمارا مقصد تھا کہ ووٹ پڑے اور عوام کو معلوم ہوجائے  کہ کون کس سے ملا ہے۔

اکھلیش یادو نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صرف اقتدار میں بنے رہنے کے لیے یہ کہیں پر بھی کسی کے ساتھ اتحاد کر سکتی ہے۔ ہم نے تو یہاں آزاد امیدوار کی حمایت کی، لیکن بعد میں اس کا پرچہ ہی خارج ہو گیا۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ آج کے دن ہم سردار پٹیل جی کو آچاریہ نریندر دیو جی اور والمیکی جی کو یاد کر رہے ہیں۔ لوگوں کا روزگار ختم ہو گیا ہے، ملازمت چلی گئی ہے اور کسان ایم ایس پی کے لیے پریشان ہے۔ ہم عزم کر رہے ہیں کہ ملک کا جو ڈیولپمنٹ چھوٹ گیا ہے، اس کو آگے بڑھائیں گے اور ترقی کو رفتار دیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔