بہرام پور: ادھیر رنجن چودھری اور یوسف پٹھان کے درمیان مقابلہ دلچسپ ہوسکتا ہے

Source: S.O. News Service | Published on 23rd March 2024, 10:57 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کولکاتہ، 23/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) مغربی بنگال کی بہرام پور لوک سبھا سیٹ پر بھلے ہی انتخابی مقابلہ یکطرفہ ہوتا رہا ہو لیکن وہ حلقہ ہمیشہ ہی سرخیوں میں رہا ہے۔   وہاں گزشتہ ۵؍ انتخابات سے لگاتار کانگریس کے سینئر لیڈر ادھیررنجن چودھری واضح فرق سے کامیاب ہوتے رہے ہیں۔ ان پانچ انتخابات میں تین مرتبہ انہیں۵۰؍ فیصد سے زیادہ ووٹ ملے ہیں۔ اِس مرتبہ ادھیر رنجن چودھری کا مقابلہ مشہور کرکٹر یوسف پٹھان سے ہے جو ترنمول کانگریس کے امیدوار ہیں۔ بہرام پور میں ادھیر رنجن چودھری کا دبدبہ ہونے کے باوجود اس مرتبہ انہیں یوسف پٹھان سے سخت مقابلہ کرنا پڑسکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مسلم اکثریتی  والے اس انتخابی حلقے میں ترنمول نے اپنی پوزیشن لگاتار مستحکم کی ہے۔  ۲۰۱۴ء   لوک سبھا انتخابات میں ترنمول  کے امیدوار کو جہاں صرف ۱۹ء۶۹؍ فیصد ووٹ ملے تھے وہیں ۲۰۱۹ء میں اس کو ملنے والے ووٹوں کی شرح  ۳۹ء۲۶؍ فیصد تک پہنچ گئی تھی۔ اسی طرح ۲۰۲۱ء کے اسمبلی انتخابات میں بہرام پور لوک سبھا حلقے کے تحت آنے والے ۷؍ اسمبلی حلقوں میں سے ۶؍ میں ترنمول کانگریس کے امیدوار کامیاب ہوئے تھے جبکہ ایک سیٹ بی جے پی کے حصے میں گئی تھی۔

مرشدآباد ضلع کے اس پارلیمانی حلقے میں مسلم رائے دہندگان کا تناسب تقریباً ۵۰؍ فیصد ہےجبکہ برادران وطن کی آبادی ۴۵؍ فیصد ہے۔ ۵؍ فیصد کا تعلق دیگر مذاہب سے ہے۔ حیرت انگیز طور پر مسلم اکثریتی آبادی کے باوجود ۱۹۵۲ء سے آج تک اس حلقے کی نمائندگی کسی مسلم  لیڈر نے نہیں کی ہے،ایسے میں ایک بڑا طبقہ یوسف پٹھان کی آمد سے کافی پُرجوش ہے۔دوسری طرف بی جےپی بھی بہرام پورمیں پولرائزیشن کی کوشش کررہی ہے۔ اس کا خیال ہے کہ اس کی دال اُسی وقت گلے گی جب یہاں پر ’ہندو مسلم‘ کا کھیل شروع ہوگا۔ اسی حربے کے استعمال سے گزشتہ الیکشن میں بہرام پور کی ایک  اسمبلی سیٹ اس کے قبضے میں آئی ہے۔

ویسے اس خطے کی یہ تاریخ رہی ہے کہ اسمبلی میں کوئی بھی پارٹی کامیاب ہوتی رہی ہو اور ریاست میں کسی بھی جماعت کی حکومت قائم ہوتی رہی ہو، بہرام پور لوک سبھا حلقے پر ۱۹۹۹ء سے کانگریس اور اس کے نمائندے ادھیر رنجن چودھری کا ہی پرچم لہراتا رہا ہے۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کرکٹر سے لیڈر بنے نوجوان دلوں کی دھڑکن یوسف پٹھان اُن سے کس طرح مقابلہ کرتے ہیں اور بہرام پور کے عوام ان پر کس حد تک اعتماد کرتے ہیں؟

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

وقف بورڈبدعنوانی:امانت اللہ خان کوای ڈی نے پھر طلب کیا

  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ان کی صدارت کے دوران دہلی وقف بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اگلے ہفتے دوبارہ پیش ہونے کو کہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ اسی وقت، اوکھلا اسمبلی سیٹ سے عام ...

کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ممتا حکومت کی عرضی پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

سپریم کورٹ پیر کو مغربی بنگال حکومت کی طرف سے کلکتہ ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف داخل کی گئی ایک درخواست پر سماعت کرے گا، جس میں ڈبلیو بی ایس ایس سی کی طرف سے 2016 میں تدریسی اور غیر تدریسی عہدوں پر کی گئی 25753 تقرریوں کو منسوخ کیا گیا تھا۔

مودی ہار رہے ہیں، انڈیا الائنس 300 پار کرے گا، دو مرحلوں کی ووٹنگ کے بعد سنجے راوت کا دعویٰ

شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں 10 سال سے ایک ڈکٹیٹر حکمرانی کر رہا ہے ، اس سے تو بہتر ہے کہ ملک میں ایک مخلوط حکومت قائم ہو۔ ہم دو وزیر اعظم بنائیں یا چار، یہ ہماری مرضی ہے لیکن اس ملک کو ڈکٹیٹرشپ کی جانب ہم نہیں ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

تمل ناڈو کے خشک سالی سے متاثرہ اضلاع کے آبی ذخائر میں صرف 55 فیصد پانی، کسانوں کو دیا گیا یہ مشورہ

  تمل ناڈو کے خشک سالی سے متاثرہ ویلور، رانی پیٹ، تروپتور اور ترووناملائی اضلاع میں زیادہ تر آبی ذخائر میں صرف 55 فیصد پانی بچا ہے۔ اس لیے کسانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایسی فصلوں کا رخ کریں جن میں کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ تمل ناڈو کے آبی وسائل کے محکمے کے ذرائع نے آئی اے این ...

غیر معمولی گرمی کے سبب آئندہ دنوں میں سبزیوں کی قیمت میں اضافہ کا امکان

ریٹنگ ایجنسی کرسیل نے کہا ہے کہ سبزیوں کی قیمتیںمعمول سے اوپردرجۂ حرارت کے سبب اگلے چند ماہ تک بڑھ سکتی ہیں۔یاد رہے کہ  انڈیا میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی )نے پیش گوئی کی تھی کہ سبزیوں کی قیمتیں بڑھنے کے امکانات ہیں۔جون میں مانسون کے آغاز کے بعد قیمتوں میں کمی کا امکان ...

ملک کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں5دنوں تک شدید گرمی کا امکان

ملک کے مشرقی اور جنوبی حصوں میں آئندہ پانچ دنوں تک شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔ہندوستانی محکمہ موسمیات ( آئی ایم ڈی  ) نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ آئی ایم ڈی نے  مغربی بنگال، اڈیشہ اور سب ہمالیائی مغربی بنگال کے الگ تھلگ علاقوں میں اگلے پانچ دنوں تک شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کی ...

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...