بابری مسجد ملکیت مقدمہ کی سماعت کا 21واں دن متنازعہ اراضی پررام للا کا کبھی مالکانہ حق نہیں رہا:سنی وقف بورڈ

Source: S.O. News Service | Published on 12th September 2019, 10:59 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،12؍ستمبر (ایس اونیوز؍یو این آئی) ایودھیا میں رام جنم بھومی بابری مسجد اراضی تنازعہ پر آج21ویں دن سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، جس میں جہاں سماعت کے براہ راست ٹیلی کاسٹ کے سلسلے میں عرضی کا خصوصی ذکر کیا گیا، وہیں سنی وقف بورڈ نے اپنے مزید دلائل پیش کئے - چیف جسٹس رنجن گگوئی، جسٹس ایس اے بوبڈے، جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایس عبدالنظیر کی آئینی بنچ کے سامنے سنی وقف بورڈ کے وکیل راجیو دھون نے ہندو فریق کے اس دعوے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ کیا رام للا ویراجمان کہہ سکتے ہیں کہ وہ اس زمین پر مالکانہ حق ان کا ہے؟نہیں، کیونکہ ان کا مالکانہ حق کبھی نہیں رہاہے-دھون نے1962میں عدالت عظمیٰ کے دئے گئے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر سوال اٹھایا، اور کہا کہ جو غلطی پہلے ہوچکی ہے اسے جاری نہیں رکھا جانا چاہئے - انہوں نے دلیل دی کہ یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ یہ زمین پہلے ہندو فریق کے قبضے میں تھی، جو صحیح نہیں ہے -دھون نے مزید کہا کہ نرموہی اکھاڑا نے غیر قانونی طور پر چبوترے پر قبضہ کیا،اس پر مجسٹریٹ نے نوٹس دے دیا جس کے بعد عدالتی جائزہ شروع ہوا اور ایک”غلط“ نوٹس کی وجہ سے آج عدالت عظمیٰ میں سماعت چل رہی ہے -آئینی بنچ وقفہ طعام سے قبل نہیں بیٹھی تھی- وقفہ طعام کے بعد جب سماعت شروع ہوئی سابق سنگھ پرچارک کے - این گوونداچاریہ کی جانب سے، سینئر وکیل وکاس سنگھ نے اس معاملے کی سماعت کا براہ راست ٹیلی کاسٹ کے حوالے سے عرضی کا خصوصی ذکر کیا، جس پر عدالت عظمیٰ نے کہا کہ وہ اس کی سماعت 16ستمبر کو کرے گی- بابری انہدام کیس کی سماعت کر رہے اسپیشل سی بی آئی جج ایس یادو کی مدت بڑھا دی گئی ہے- اتر پردیش کی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کرکے جج ایس کے یادو کی مدت بڑھا دی ہے- یوپی حکومت نے اس بارے میں سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کیا ہے-اتر پردیش کی حکومت نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اسپیشل سی بی آئی جج ایس کے یادو کی مدت بڑھا دی گئی ہے-گزشتہ سماعت میں سپریم کورٹ نے اسپیشل سی بی آئی جج ایس کے یادو سے اپریل 2020تک معاملے کی سماعت مکمل کرکے فیصلہ سنانے کو کہا تھا-لکھنؤ کی سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، سابق وزیر اعلیٰ اوما بھارتی، سادھوی رتمبرا، مہنت نرتیگوپال داس اور دیگر پر بابری مسجد انہدام کا مقدمہ چل رہا ہے- اس سے پہلے جولائی میں اسپیشل جج ایس یادو کی مدت سپریم کورٹ نے بڑھا دی تھی- سپریم کورٹ نے کہا کہ جج کی مدت بڑھائی جارہی ہے تاکہ وہ ٹرائل پورا کرکے فیصلہ سنا سکیں -ساتھ ہی سپریم کورٹ نے کہا کہ ٹرائل مکمل کر کے فیصلہ نو ماہ کے اندر سنایا جائے- کورٹ نے چھ ماہ میں کیس کی سماعت مکمل کرنے کو کہا تھا-جسٹس ایس کے یادو کو30ستمبر کو ریٹائر ہونا تھا-جج کی مدت بڑھانے کو لے کر سپریم کورٹ نے یوپی حکومت سے جواب طلب کیا تھا-یوپی حکومت نے کہا ہے کہ ریاست میں کسی جج کی مدت بڑھانے کیلئے کوئی شرائط نہیں ہیں -

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔