ایودھیا تنازعہ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعظم مودی نے کہا؛ خوف،ترشی اوردوریوں کومٹاکرآگے بڑھیں، امن،اتحاداوریکجہتی کوباقی رکھ کرمحبت کی فضاقائم کریں

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th November 2019, 9:29 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی9نومبر(آئی این آیس انڈیا/ایس او نیوز)    ایودھیا تنازعہ پر سپریم کورٹ کے فیصلے اورپنجاب میں کرتارپور کوریڈور کے افتتاح کے بعد وزیراعظم نریندر  مودی نے ملک کے نام خطاب کرتے ہوئے  عوام سے امن، سکون اور ہم آہنگی بنانے کی اپیل کی، وزیر اعظم مودی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آج جو فیصلہ سنایا، دہائیوں پرانا مسئلہ حل ہوگیا۔ اس فیصلے کے بعدجس طرح ہر طبقہ، کمیونٹی کے لوگوں نے جس طریقے سے اسے قبول کیا ہے، وہ ہندوستان کے تنوع میں اتحاد کی عکاسی کرتاہے۔ فخرہوتاہے کہ ہزاروں سال بعد بھی کوئی تنوع میں اتحاد کی وضاحت کرے گا تو وہ اس واقعہ کا ضرور ذکر کرے گا۔

آج ایودھیا پر فیصلے کے ساتھ ہی، 9 نومبر کی یہ تاریخ ہمارے ساتھ رہ کر آگے بڑھنے کی راہ  بھی دے رہی ہے۔آج کے دن کا پیغام جڑنے کا ہے اور مل کر جینے کاہے۔انہوں نے کہا کہ نئے بھارت میں خوف، ترشی، منفی چیزوں کا کوئی مقام نہیں ہے۔عدالت عظمیٰ کایہ فیصلہ ہمارے لیے ایک نیا سویرالے کرآیاہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تنازعہ کا بھلے ہی کئی نسلوں پر اثر پڑا ہو، لیکن اس فیصلے کے بعد ہمیں یہ عہد کرناضروری ہے کہ اب نئی نسل، نئے سرے سے نیو انڈیا کے تعمیر میں جٹے گی۔ اب معاشرے کے ناطے، ہر ہندوستانی کواپنے فرائض، اپنی ذمہ داری کو ترجیح دیتے ہوئے کام کرناہے۔ہمارے درمیان ہم آہنگی، ہمارا اتحاد، ہمارا امن، ملک کی ترقی کے لیے بہت اہم ہے۔

بابری مسجد کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد پی ایف آئی نے کہا، فیصلہ غیرمنصفانہ ، بورڈ نے کہا، فیصلے کاکچھ حصہ ہمارے حق میں اور کچھ ہمارے خلاف، گلزار اعظمی نے کہا؛ مسلمان پانچ ایکڑ زمین کا محتاج نہیں
 

انہوں نے کہا  کہ ہم سب جانتے ہیں کہ خاندان کاایک مسئلہ بھی حل ہو تو یہ آسان نہیں ہوتاہے۔ سپریم کورٹ نے تمام فریقوں کو پورے صبر کے ساتھ سنا اور اس کے لیے پوراملک ان کا شکر گزارہے۔ آج 9 نومبر ہے، جس دن دیوار برلن گری، اسی دن دنیانے ایک نیاحل نکالا تھا۔آج کرتارپورکوریڈور کی شروعات ہوئی، جس میں بھارت اور پاکستان کا تعاون رہاہے۔

9 نومبر کی تاریخ ہمیں ساتھ میں آگے بڑھنے کی سیکھ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا  کہ کسی کے ذہن میں کسی بھی قسم کی ترشی رہی ہے، اس کو بالائے طاق دینے کا بھی دن ہے۔قوم کے نام خطاب سے پہلے پی ایم مودی نے پہلا رد عمل ،  ٹویٹ کرکے دیا  تھاکہ ملک کے سپریم کورٹ نے ایودھیا پر اپنا فیصلہ سنا دیاہے۔ اس فیصلے کوکسی کی ہار یا جیت کے طور پر نہیں دیکھا جاناچاہیے۔ رام بھکت ہوں،یارحیم بھکت،یہ وقت ہم سب کے لیے بھارت بھکت کے احساس کومضبوط کرنے کاہے۔ ہم وطنوں سے میری اپیل ہے کہ امن، ہم آہنگی اور اتحاد برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ بہت وجوہات سے اہم ہے۔یہ بتاتا ہے کہ کسی تنازعہ کو حل کرنے میں قانونی طریقہ کار پر عمل کتنا اہم ہے۔ہر فریق کو اپنی اپنی دلیل رکھنے کے لیے کافی وقت اور موقع دیاگیا۔ انصاف کے مندر نے دہائیوں پرانے کیس پرامن طریقے سے حل کر دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

مسلمانوں کیلئے ریزرویشن پرمودی ملک کے باشندوں کو گمراہ کر رہے ہیں:کانگریس

  کانگریس لیڈر سپریہ شرینیت نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ پی ایم نریندر مودی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں 2014 کی باتوں کو دہرا رہے ہیں اور ان پر مسلمانوں کے کوٹے کو لے کر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا الزام ہے کہ کانگریس ایس سی، ایس ٹی اور او ...

’نیٹ‘ پیپر لیک پر پرینکا گاندھی کی سخت ناراضگی، پی ایم مودی کی خاموشی پر اٹھایا سوال

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے نیٹ پیپر لیک معاملے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے اور پی ایم مودی اس پورے معاملے پر خاموش ہیں۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ہیمنت سورین سپریم کورٹ پہنچے

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی ان کی عرضداشت کو ہائی کورٹ سے مسترد کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سورین کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے انتخابات کے پیش نظر درخواست کی جلد از جلد ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...