ضلع اُترکنڑا کے ہزاروں اتی کرم داروں کی عرضیاں رد کرنے پر ’کاروار چلو ‘ زبردست احتجاج : 12فروری کو بنگلور فریڈم پارک پر دھرنے کا اعلان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 6th February 2019, 10:11 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:6؍فروری (ایس او نیوز)اترکنڑاضلعی  افسران کی طرف سےاتی کرم داروں کی ہزاروں عرضیوں کو  رد کئے جانے پر ناراض  ضلع کے مختلف تعلقہ جات سے ہزاروں اتی کرم داروں نے اتی کرم ہوراٹا سمیتی کے بینر تلے آج بدھ کو  کاروارچلو احتجاج میں شریک ہوئے  اور کاروار میں ریلی نکالی ، اس موقع پر احتجاجیوں نے  ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ سالہا سالوں سے جنگلاتی زمین کو  اتی کرم کرکے رہتے آرہے مکینوں کو  زمین کا پٹہ دیا جائے ۔

ضلع کے مرکزی مقام کاروار میں جمع بیس  ہزار سے زائد اتی کرم داروں نے اپنی مانگوں کو لے کر شہر کےا ہم راستوں سے احتجاجی ریلی نکالی،جس کے دوران انصاف دلانے کے نعرے لگائے گئے اور مطالبہ کیا گیا کہ اُنہیں اُن کی زمین  کے پٹہ کے کاغذات دلائیں جائیں ۔

اتی کرم داروں کی ریلی جب اتی کرم ہوراٹا سمیتی کے ضلعی صدر رویندرا نائک کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر کی عمارت کے باہر پہنچی  تو اُن کا میمورنڈم وصول کرنے ڈپٹی کمشنر ان کے روبرو  نہیں آئے، جس پر مشتعل  ایڈوکیٹ رویندرا نائک اور  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  سریش ایتنال سمیت پولس کے اعلیٰ حکام کے ساتھ زبانی جھڑپ بھی ہوئی ۔ اس موقع پر احتجاجیوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا کہ کاروار پہنچنے کے باوجود ضلع کے ڈپٹی کمشنر احتجاجیوں کے مسائل جاننے کے لئے اُن کے سامنے حاضر نہیں ہوئے بلکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سریش ایتنال موقع پر پہنچے،  احتجاجیوں نے جب   اتی کرم داروں کے  مطالبات کو حل کرنے کے لئے تاریخ متعین کرنے کے لئے کہا تو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جواب ملا کہ  ضلع نگراں کاروزیر نے بتایا ہےکہ وہ 23فروری سے پہلے بنگلورو میں اعلیٰ سطح کی میٹنگ کا انعقاد کرتے ہوئے اتی کرم داروں کے مسائل کو سلجھانے کی کوشش کریں گے۔ناراض  اتی کرم داروں نے ایڈیشنل ڈی سی کی بات کو ماننے سے انکار کردیا اور اور  انہیں واپس بھیج دیا، بعد میں ہوراٹا سمیتی کے صدر رویندرنائک نے  احتجاجیوں کی توثیق لیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہماری باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے اور ہمارے مطالبات کو یہاں نہیں سنا جارہا ہے، لہٰذا  ہم اب12فروری کو بنگلورو کے فریڈم پارک جاکر  احتجاج کریں گے۔

رویندرا نائک نے بنگلور چلو احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ  ہر مقام سے 10-10اتی کرم دار شریک ہوں گے  اس طرح قریب تین ہزار سےزائد اتی کرم دار بنگلور  پہنچ کر احتجاج کریں گے ۔ انہوں نے اعلیٰ حکام کو متنبہ کیا کہ  اگر ہماری باتوں کو وہاں بھی  دودنوں میں نہیں سنا گیا  تو رواں اجلاس کے آخری دن یعنی 15فروری کوہم  ودھان سودھا کا گھیراو کریں گے۔

احتجاجیوں سے خطاب  کرتے ہوئے اترکنڑا ضلع اتی کرم دارہوراٹ سمیتی کے صدر ایڈوکیٹ  رویندر کمار نائک نے بتایا کہ ضلع اترکنڑا  جنگلات سے گھرا ہوا ضلع ہے، یہاں 80فی صد جنگلاتی  زمین ہے ، انہوں نے سوال کیا کہ  ان حالات میں عوام اپنا سر چھپائیں تو کہاں چھپائیں؟ انہوں نے بتایا کہ  برسوں سے فوریسٹ زمین کو اتی کرم کر کے رہائش اختیار کئے ہوئے اتی کرم داروں نے اپنے زمینات کی دستاویزات کا مطالبہ کرتے ہوئے 85700 عرضیاں داخل کی تھیں۔مگر افسران کی بے توجہی اور غفلت دیکھئے کہ ایک ہی مرتبہ 65,225عرضیاں یعنی 74.43فی صد عرضیوں  کو رد کرتے ہوئے اتی کرم داروں کو بیچ سڑک پر لادیا ہے۔ ایسے میں محکمہ جنگلات کے  افسران کی جانب سے اتی کرم داروں پر ہراسانی اور ظلم وستم الگ سے ڈھایاجارہا ہے۔

رویندرکمار نے کہا کہ غیر زمینی عوام کو زمین مہیا کرانے کے لئے اتی کرم داروں کی طرف سے پچھلے 28برسوں سے اتی کرم ہوراٹا سمیتی کی جانب سے جدوجہد جاری ہے۔ ہماری ہر طرح کی   کوششوں  کو ضلعی  انتظامیہ نے نظر انداز کیا اور  ہماری عرضیو ں کو بھی  رد کیا گیاتو ہمارے لئے ضروری ہوگیا کہ ہم  سمیتی کی طرف سے ’کاروار چلو‘ احتجاج منائیں۔  انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور حکومت کو دھمکی دیتے  ہوئے کہاکہ اگر  ہمارے مطالبات  حل نہیں کئے گئے تو  ہم آئندہ لوک سبھا انتخابات کا بائیکاٹ کریں گے اور  مقامی ارکان اسمبلی کے گھروں کے سامنے  دن رات  دھرنے پر بیٹھ جائیں گے۔

مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے نائب صدراور جے ڈی ایس لیڈر عنایت اللہ شاہ بندری نے اس موقع پر پرزور خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہاں ہزاروں کی تعداد میں جو لوگ  جمع ہوئے ہیں، یہ لوگ  سیاست دانوں کی طرف سے  کرایہ دے کر لائے ہوئے لوگ نہیں  ہیں بلکہ اپنے حق کی لڑائی کے لئے اپنا پیسہ خرچ کرکے یہاں پہنچے  ہیں۔ رکن پارلیمان ہوں یا  ارکان اسمبلی ،اس وقت ہمیں ان سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ ہماری ایک ہی مانگ ہے کہ اتی کرم داروں کی مانگوں کو پورا کیا جائے  ورنہ تمام احتجاجی وزیر اعلیٰ کمار سوامی کے گھرکے سامنے دھرنے پر بیٹھنے کے لئے مجبور ہوجائیں گے۔ اس موقع پر بھٹکل اتی کرم دار ہوراٹا سمیتی کے صدر راماموگیر، تنظیم کے جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری سمیت دیگر کئی ایک نے اپنے اپنے خیالات کااظہار کیا۔ ڈائس پرضلع کے تمام  تعلقہ جات کے ذمہ داران  موجود تھے۔

اتی کرم داروں کے ’کاروار چلو‘ احتجاج کے لئے جس طرح الگ الگ تعلقہ جات کے  گاوں اور قریوں سے ہزاروں لوگ بسوں اور ٹمپو پر سوار ہوکر کاروار پہنچے تھے، اسی طرح  بھٹکل کے گلی محلوں سے بھی بسوں، ٹمپوں اور کاروں کے ذریعے  سینکڑوں لوگ احتجاج میں شریک ہوئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔