کرناٹک اسٹیٹ روڈ سیفٹی اتھارٹی ترمیمی بل۔2023ء کو دونوں ایوانوں میں منظوری، بینگلورو-میسورو ایکسپریس وے کی غیر سائنٹفک تعمیر، سڑک حادثات میں 150افراد کی موت: وزیر ٹرانسپورٹ رام لنگا ریڈی

Source: S.O. News Service | Published on 20th July 2023, 10:42 AM | ریاستی خبریں |

بینگلورو، 20/جولائی (ایس او نیوز/ایجنسی) ریاستی وزیر برائے ٹرانسپورٹ رام لنگا ریڈی نے کہا کہ ریاست میں ہر سال سڑک حادثات اور اس سے ہونے والے اموات میں اضافہ ہی ہونے لگا ہے۔بینگلور۔میسور ایکسپرس وے کوغیر سائنٹفک طریقے سے تعمیر کئے جانے کی وجہ سے اب تک اس شاہراہ میں 150سے زیادہ حادثات پیش آئے ہیں۔ریاستی قانون ساز کونسل میں جانکاری دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سڑک کا تعمیری کام مکمل ہونے سے قبل ہی کھول دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ غیر سائنٹفک طریقے سے سڑک تعمیر کئے جانے کے نتیجہ میں حادثات پیش آنے لگے ہیں۔ کرناٹک اسٹیٹ روڈ سیفٹی اتھارٹی ترمیمی بل۔2023کو پیش کر کے اراکین کونسل سے صلاح ومشورہ حا صل کرنے کے بعد وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ اگرسائنٹفک طریقے سے روڈ کی تعمیر کی جاتی تو حادثات پیش نہ آتے۔ ایک طرف سڑکیں خستہ اور دوسری جانب تیز رفتار گاڑیاں دوڑانے کی وجہ سے حادثات پیش آرہے ہیں۔

انہوں نے بتا یاکہ2020کے دوران 39,292سڑک حادثات پیش آئے ہیں،جس میں 9,760افراد کی موت ہو ئی ہے، 2021کے دوران 34,467سڑک حادثات میں 40ہزار سے زیادہ افراد زخمی ہو ئے ہیں، جبکہ 10ہزار افراد نے اپنی جان گنوائی ہے۔ 2022کے دوران جملہ39ہزارسڑک حادثات پیش آئے تھے،جس میں 48ہزار سے زیادہ افراد زخمی اور 11,700 افراد کی موت ہو ئی تھی۔ انہوں نے بتا یا کہ مقررہ وزن سے زیادہ مقدار میں سامان کو لادنے والی گاڑیوں پر محکمہ ٹرانسپورٹ اور محکمہ پو لیس کے اہلکار کڑی نظر رکھے ہو ئے ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ روڈ سیفٹی کے متعلق عوام اورگاڑیوں کے ڈرائیوروں میں بیداری پیدا کی جائے گی۔ سڑکوں کے کھڈوں کو بند کرنے سمیت دیگر تعمیری کاموں پر زور دیا جائے گا،اسی مقصد سے کرناٹک اسٹیٹ روڈ سیفٹی اتھارٹی ترمیمی بل۔ 2023پیش کی گئی ہے۔اسمبلی میں کرناٹک اسٹیٹ روڈ سیفٹی اتھارٹی ترمیمی بل۔ 2023 کومنظوری ملنے کے بعد قانون ساز کونسل میں مذکورہ بل کو منظوری دی گئی۔

اراکین کونسل تیجسونی گوڈا، تپے سوامی، وائی اے نارائن سوامی، ایم ناگراج، روی کمار،ٹی اے شرونا،چھلاوادی نارائن سوامی سمیت کئی اراکین نے بل پر بحث میں حصہ لیا،جس کے بعد کونسل کے ڈپٹی چیرمین ایم کے پرانیش نے صوتی ووٹ کے ذریعہ بل کومنظورکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

سیکس اسکینڈل: ریونّا کی گرفتاری کے لیے لُک آؤٹ سرکلر جاری، مزید ایک خاتون نے درج کرائی شکایت

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف کرناٹک میں ریونّا سیکس اسکینڈل نے ہلچل مچا رکھی ہے۔ کئی خواتین پر جنسی استحصال کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے ...

سیکس اسکینڈل معاملہ: پرجول ریونا کو 7 دنوں کی مہلت دینے سے ایس آئی ٹی کا انکار

  سیکس اسکینڈل کیس کے سلسلہ میں فحش ویڈیو کیس کی تحقیقات کر رہی ایس آئی ٹی نے پرجول ریونا کو راحت نہیں دی اور 7 دن کی مہلت دینے سے انکار کر دیا۔ جے ڈی ایس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا اس وقت بیرون ملک موجد ہیں۔ انہوں نے ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے سات دن کا وقت مانگا تھا ...

دیوے گوڑا نے پوتے ریونّا کو بھگا دیا، وزیر اعلیٰ سدارمیا نے پی ایم مودی کو لکھا خط، پاسپورٹ رد کرنے کا مطالبہ

پرجول ریونّا کے مبینہ سیکس اسکینڈل کا معاملہ لگاتار سرخیوں میں ہے۔ اس تعلق سے اب کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دیوگوڑا نے اپنے پوتے کو بیرون ملک فرار ہونے میں مدد کی۔ اس تعلق سے وزیر اعلیٰ سدارمیا ...

مودی نے سیاسی فائدہ کیلئے ’منگل سوتر‘ پر تبصرہ کیا: وزیر اعلیٰ سدارمیا

  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دعوے کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو خواتین کا منگل سوتر چھین لیا جائے گا،کو مسترد کرتے ہوئے کہا اسے ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ یہ سیاسی طور پر من گھڑت کہانی ہے۔

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

ہاتھ کو ووٹ دیجیے کیونکہ ہاتھ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے، کمل کا پھول صبح توڑو شام تک مرجھا جاتا ہے: ملکارجن کھرگے

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے چھتیس گڑھ اور کرناٹک پہنچ کر وہاں کی عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کرناٹک کے کلبرگی میں تقریر ...