آدھی رات کو ہندوستان کے بھائی چارہ کے ساتھ دھوکہ ؛ اسدالدین اویسی کا شہریت ترمیمی بل پر ٹویٹ

Source: S.O. News Service | Published on 11th December 2019, 11:16 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،11؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)  پیر کے روز لوک سبھا میں تقریباً 7 گھنٹے کی طویل بحث کے بعد شہریت ترمیمی بل بالآخر منظورہوگیا۔ اس بل کی حمایت میں 311 ووٹ پڑے جبکہ مخالفت میں 80 ووٹ پڑے۔ اس معاملہ میں مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کیا۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا ’’ آدھی رات کے وقت جب کہ دنیا سو رہی تھی، ہندوستان کی آزادی، مساوات، بھائی چارگی اور انصاف کے اصولوں کے ساتھ دھوکہ کیا گیا۔ میں نے اس کے خلاف کڑی محنت کی اور میں ہر ہندوستانی سے وعدہ کرتا ہوں کہ یہ لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ مایوسی کو اپنے قریب مت آنے دیجئے۔ نڈر اور مضبوط رہیں‘‘۔بتا دیں کہ اسد الدین اویسی نے پیرکو لوک سبھا میں بحث کے دوران شہریت ترمیمی بل کو پھاڑ کر اپنی مخالفت درج کرائی تھی۔ بل پربحث میں حصہ لیتے ہوئے اسد الدین اویسی نے الزام لگایا تھا کہ یہ حکومت مسلمانوں کے خلاف سازش کررہی ہے۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ یہ بل ایک بار پھر سے ملک کوتقسیم کے راستے پرلے جانے کا راستہ تیار کرے گا۔اسد الدین اویسی نے یہ بھی الزام لگایا کہ یہ بل آئین کی بنیادی اقدارکے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے شہریت کارڈ کو پھاڑا تھا اور میں آج اس بل کو پھاڑتا ہوں۔ اس کے بعد انہوں نے بل کی کاپی پھاڑ دی۔ اس دوران اسدالدین اویسی کی آواز لرزرہی تھی۔ اس پر وزیر قانون روی شنکر پرساد نے کہا کہ اویسی سینئررکن ہیں اورانہوں نے جوکیا ہے وہ ایوان کی توہین ہے۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ پی پی چودھری نے کہا کہ اویسی نے پارلیمنٹ کی توہین کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔