بھٹکل انجمن انجنئیرنگ کالج کے زیر اہتمام 5نومبر کو پی یوطلبا کے لئے ’اسٹم18‘ایک روزہ فسٹ 

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 29th October 2018, 9:18 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل: 29؍اکتوبر (ایس او نیوز) انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صد سالہ جشن کے متعلق انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ (اے آئی ٹی ایم ) کے زیراہتمام پی یوسی طلبا کے لئے  ’اسٹم 18‘کے عنوان پر 5نومبر 2018کو ایک روزہ فسٹ انعقاد کیا جائے گا۔

کالج پریس ریلیز کے مطابق ایک روزہ فسٹ ’اسٹم 18 ‘چار اہم سرگرمیوں پر مشتمل ہے۔ پائی ریٹ، ماڈل ایکسپو، ٹک روڈیز اور راوین کلا کے طورپر چار زمروں میں تقسیم کیاگیا ہے۔ پائی ریٹ میں جو ٹیمیں شرکت کریں گے فی ٹیم   2طلبا پر مشتمل  ہوگی، جہاں  طلبا کا  بنیادی ریاضی اور تجزیاتی مہارت (انالیٹکل اسکل) پر صلاحیت کا امتحان ہوگا۔ ماڈل ایکسپو میں صرف پی یوسی سائنس کے طلبا ہی شرکت کریں گے ۔ فی ٹیم 2سے 4طلبا پر مشتمل ہوگی۔ راوین کلا کے پہلے مرحلے میں طلبا کی آئی کیو جانچ جائے گی ۔ دوسرے اور تیسرے مرحلے میں جام اور ہنٹ کے ایونٹس ہونگے۔ ٹیک روڈیز  ایک قسم کی زور آزمائی کی سرگرمیوں پر مشتمل ہوگی جہاں ہر ایک ٹیم میں 2سے 4طلبا شامل ہونگے۔

پریس ریلیز میں پی یوسی طلبا سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس فسٹ میں شوق وذوق کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں، قابلیتوں اور مہارت کا ثبوت پیش کرسکتے ہیں۔ اس سنہرے موقع سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے مستقبل کو روشن بنانے کے لئے راہیں ہموار کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ فسٹ کے سلسلے میں مزید جانکاری اور معلومات کے لئے فسٹ کوآرڈینیٹر س کے موبائل نمبرات 7022132915-8095708426اور 9404151144پر رابطہ کرنے کہاگیا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔