ائے ارسلہ ! آہ! ظلم پھر ظلم ہے۔۔۔۔ خداتجھے سرسبز،شاداب ،آباد رکھے (بھٹکل کی ایک دینی بہن کا ملک سے جانے پر مجبور کی گئی بھٹکلی بہو کے نام ایک تاثراتی خط )

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th October 2019, 8:14 PM | آپ کی آواز | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ائے ارسلہ ! میری پیاری بہن پورا بھٹکل تیری یا د میں مغموم و پریشان  ہے ، ہر کوئی تجھے یاد کررہاہے۔

تیرے رفیق حیات کو پابند سلاسل کئے جانے پر ہم سب پریشان تھے ہی اور خالقِ کائنات و مالک ارض و سما کے آگے اپنا ہاتھ پھیلائے تیری زندگی کی خوشیوں کو لوٹانے کی استدعا کررہے تھے۔

لیکن اب جو تیرے ساتھ ہوا ہے یہ المیہ قیامتِ کبریٰ سے بھی کم نہیں ہے۔ تمہارے تین تین لخت جگر،نورِ نظر کو تم سے جُدا کرنے کا جو جرم کیا ہے اس کا انجام تو وہ دیکھ کرہی  رہیں گے کیونکہ خدا کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں ۔ ایک معصوم و مظلوم ماں کے دل سے نکلی آہ آسمان تک ضرور پہنچے گی ۔ ائے ارسلہ ! میری زبان میں طاقت نہیں ، میرا قلم ساتھ نہیں دے رہاہے، میری آنکھوں سے اشک رواں ہیں  اور میرا دل خون کے آنسو رورہاہے میں اپنے آپ کو بہت ہی بے بس اور مجبور محسوس کررہی ہوں۔

ائے ارسلہ ! تم نے اپنی چھوٹی سی عمر میں زندگی کے نشیب و فراز کو بہت ہی قریب سےدیکھا ،تجھ پر ایک ایک کرکے ظلم کے پہاڑ توڑے گئے ، مگر آہ ! تو پیکر صبر و صباحت بنی حالات کا مردانہ وار مقابلہ کرتی رہی ۔تو دیکھنےمیں تو نازک  ہے مگر تجھ میں اتنی طاقت ، آئی کہاں سے ؟ تو میرے دل نے پورے یقین سےآواز دی کہ یہ تو ایمان کی قوت ہے ، یہ اللہ پر توکل کا ثمرہ ہے۔ یہ تیرے پاکیزہ کردار و اخلاق کا آئینہ ہے ، جو صبرجمیل  کی صورت اختیارکئے ہوئے تیرے چہرے کو سکون و اطمینان بخش رہاہے۔

ائے ارسلہ ! اللہ کا وعدہ ہے ( ان اللہ مع الصبرین) بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے ۔ اور اللہ کا وعدہ کبھی جھوٹا نہیں ہوسکتا۔ یقیناً اللہ تیرے ساتھ ہے اور اللہ جس کے ساتھ ہے اس کو ڈرنے ، گھبرانے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ میرا  دل یقین سے کہتاہے کہ تجھے تیری امانت مل کرہی رہے گی ،ان شاء اللہ ۔

ائے ارسلہ ! میں تجھ سے ملنے کے لئے بے چین تھی مگر سامنا کرنے کی ہمت جُٹا نہیں رہی تھی ۔ جب مجھے پتہ چلا کہ تمہیں کل ہی نکلنا ہے ،ہندوستان کی سرزمین تمہارے لئے تنگ کردی گئی ہے، اب ہمارا وطن عزیز اپنی تمام کشادگیوں کے باوجود تمہارے لئے تنگ ہوگیا ہے  کیونکہ  پتھر دل حکمرانوں کی متعصبانہ سازشی ذہنیت کے جنون نے آپ پر ناحق ستم کرتے ہوئے ملک چھوڑنے پر مجبور کردیا ہے۔ ہائے افسوس! دوگززمین مل نہ سکی کوہِ یار میں ۔ توپھر میری آنکھوں تلے اندھیرا چھاگیا  ، دل  تجھ سے ملاقات کا مشتاق تھا ہی ،مگر آنکھوں میں ہمت نہیں تھی کہ تیری آنکھوں سے آنکھیں ملاسکوں ۔

پھر بھی میں نے اللہ پر توکل کرتےہوئے تیرے گھر کا رخ کیاتو میں نے  جو عجیب منظر اپنی آنکھوں سے دیکھا اس کو الفاظ میں بیان کرنےسے قاصر ہوں۔ منظر نے عہدِ صحابہ ؓ کے دور کی یاد تازہ کردی ۔ اُمِّ سلمہ ؓ کا واقعہ نگاہوں کے سامنے پھر گیا ، میں نے ہرایک کی زبان پر توکل علی اللہ کا ورد دیکھا اور اللہ سے امید کی کرن دیکھی ، اس مشکل ترین گھڑی میں بھی تمہارے  صبر و ثبات اور یقین  کو  دیکھ کر احساس ہوا کہ جس کو  مالک حقیقی پر اتنا بھروسہ ہو وہ کبھی اس کی جھولی کو نامراد نہیں لوٹا سکتا۔ میری آنکھوں نے وہاں پر ایمان و یقین اور صبر ورضا کے پیکر دیکھے ۔ میں نے گھر کے ہرفرد کے چہرے پر یقین و امید کی کرن دیکھی، میں نےتیری خوش دامن صاحبہ کو نم آنکھوں کے ساتھ اللہ پر توکل دیکھا، اور ساتھ ہی ساتھ تیرے جدا ہونے کے غم میں تڑپتا دیکھا اور تیرے خُسر کو تیری جدائی ، فراق میں زندگی اور موت سے لڑتا دیکھا ، گھر کے ہر فرد اور عزیز رشتہ داروں کو تیری محبت میں تڑپتا دیکھا۔

ارسلہ ! حقیقت یہ ہے کہ تونے اپنے اخلاق و کردار ، خلوص ومحبت اور قربانیوں سے جس طرح سسرالی رشتوں کی آبیاری کی ہے الحمد للہ! اسی فصل کو میں نےلہلاتے دیکھا۔ تیرے جانے سے ہر کوئی پریشان ہے ۔ ارسلہ، تو اکیلی نہیں ،ہر کوئی تیرے غم میں شریک ہے ۔ ائے ارسلہ ! پوری قوم دونوں ہاتھ اوپر اٹھائے یاحییُ قیوم قھار و جبار ، رحمن و رحیم سے تیرے حق میں انصاف کی بھیک مانگتے  ہیں اور تیرے لئے بدست دعا ہے۔ یا رب العلمین ! تجھے تو ہر چیز کا علم ہے ، مکار کی مکاریوں سے تو خوب واقف ہے اور تیرا وعدہ ہے کہ و مکروا مکرا للہ واللہ خیر المکرین ، یا رب العلمین ! مکار کی مکاریوں کو الٹا انہیں کی طرف پھیر دے، توھمیشہ مظلومونں کے ساتھ رہاہے، ہم ایک مظلوم ماں اور بیوی کے حق میں دعا کرتے ہیں کہ تو اس کے دامن کو خوشیوں سے بھر دے۔ اور ان کی کھوئی ہوئی متاع کو ان تک لوٹا دے۔ ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک نصیب فرما ، اس کے دل کو سکون و قرار نصیب فرما۔ توان کے گھر کو خوشیوں سے آباد کردے ۔ ا ن کو اور ان کے تمام گھروالوں  کو دنیا و آخرت کے کام میں کامیابیوں سے سرفراز فرما۔ آمین

                                                                                                تمہاری دینی بہن

                                                                                                            نبیرہ

 

(اس کالم میں قارئین اپنے مضامین اور اپنے تاثرات  پیش کرسکتے ہیں،  اس کالم میں  شائع کسی بھی مضمون کا ادارہ ساحل آن لائن سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے)

ایک نظر اس پر بھی

سماجی زندگی میں خاندانی نظام اور اس کے مسائل۔۔۔۔۔۔از: مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی

 سماج کی سب سے چھوٹی اکائی خاندان ہوتا ہے، فرد سے خاندان اور خاندان سے سماج وجود میں آتا ہے، خاندان کو انگریزی میں فیملی اور عربی میں اُسرۃ کہتے ہیں، اسرۃ الانسان کا مطلب انسان کا خاندان ہوتا ہے جس میں والدین ، بیوی بچے اور دوسرے اقربا بھی شامل ہوتے ہیں، خاندان کا ہر فرد ایک ...

تحریک آزادی اور امارت شرعیہ۔۔۔۔۔۔از: مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی

امارت شرعیہ کے اکابر نے غلام ہندوستان کو آزاد کرانے کے لئے جو جہد کی، وہ تاریخ کا روشن باب ہے،ترک موالات، خلافت تحریک اورانڈی پینڈینٹ پارٹی کا قیام تحریک آزادی کو ہی کمک پہونچانے کی ایک کوشش تھی، بانی امارت شرعیہ حضرت مولانا ابوالمحاسن محمد سجاد علیہ الرحمہ(ولادت ...

بھٹکل: تعلیمی ادارہ انجمن کا کیسے ہوا آغاز ۔سوسال میں کیا رہیں ادارے کی حصولیابیاں ؟ وفات سے پہلےانجمن کے سابق نائب صدر نے کھولے کئی تاریخی راز۔ یہاں پڑھئے تفصیلات

بھٹکل کے قائد قوم  جناب  حسن شبر دامدا  جن کا گذشتہ روز انتقال ہوا تھا،   قومی تعلیمی ادارہ انجمن حامئی مسلمین ، قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم سمیت بھٹکل کے مختلف اداروں سے منسلک  تھے اور  اپنی پوری زندگی  قوم وملت کی خدمت میں صرف کی تھی۔بتاتے چلیں کہ  جنوری 2019 میں ...

تفریح طبع سامانی،ذہنی کوفت سے ماورائیت کا ایک سبب ہوا کرتی ہے ؛ استراحہ میں محمد طاہر رکن الدین کی شال پوشی.... آز: نقاش نائطی

تقریبا 3 دہائی سال قبل، سابک میں کام کرنے والے ایک سعودی وطنی سے، کچھ کام کے سلسلے میں جمعرات اور جمعہ کے ایام تعطیل میں   اس سے رابطہ قائم کرنے کی تمام تر کوشش رائیگاں گئی تو، سنیچر کو اگلی ملاقات پر ہم نے اس سے شکوہ کیا تو اس وقت اسکا دیا ہوا جواب   آج بھی ہمارے کانوں میں ...

ترکی کے صدر طیب اردوغان کی طرف سے خوش خبری..! ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  سمیع اللّٰہ خان

دو دن پہلے ترکی صدر نے تُرکوں کو خوش خبری سنانے کا اعلان کیا تھا چنانچہ (جمعہ کو  ترکی میں) نئے سال کی شروعات میں یکم محرم الحرام کو ‏رجب طیب اردوغان نے  ترک قوم کو خوشخبری دیتے ہوئے بتلایا کہ: بحرہ اسود میں ترکی کو 320 ارب کیوبک میٹر گیس کے وسیع ذخائر ملے ہیں، فصیح سونداج ڈرلنگ ...

نئے پارلیمنٹ ہاؤز کی خصوصیات

نئے پارلیمنٹ ہاؤز کے لوک سبھا چیمبر میں اتوار کے روز تاریخی سینگول نصب کیا گیا، جو وراثت کو جدیدیت سے جوڑنے کی علامت ہے -نئے پارلیمنٹ ہاؤز کی تعمیر صرف ڈھائی سال میں مکمل ہوئی ہے -

جمہوریت عمارتوں سے نہیں عوام کی آواز پر چلتی ہے: ملکارجن کھرگے

 کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے اتوار صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح سے دور رکھنے اور دہلی پولیس کے ذریعہ احتجاج کرنے والے پہلوانوں سے مار پیٹ کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کی تنقید کی ہےکانگریس صدر نے کہا کہ جمہوریت عمارتوں سے نہیں بلکہ لوگوں سے ...

منگلورو ائرپورٹ سے دبئی جانے کے دوران مسافر کے انڈر وئیر سے برآمد ہوئے 1.69 کروڑ روپے مالیت کے ہیرے

منگلورو انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے دبئی کے لئے روانہ ہونے والے  مسافروں کی پرواز سے قبل سیکیوریٹی چیکنگ کے دوران سینٹرل انڈیسٹریل سیکیوریٹی فورس کے اہلکاروں نے  ایک مسافر کے قبضے سے  1.69 کروڑ روپے مالیت کے ہیرے ضبط  کر لیے  ہیں۔

کانگریس گارنٹی، نئے بی پی ایل کارڈ کی درخواستوں میں اضافہ، حکومت کی منظوری کے بعد جون یا جولائی میں درخواست دے سکتے ہیں: محکمہ خوراک

انتخابات سے قبل کئے گئے اعلان کے مطابق ریاستی  حکومت کی طرف سے پانچ گارنٹی اسکیمیں نافذ جارہی ہیں۔ ریاست میں یہ افواہ پھیل رہی ہے کہ یہ اسکیمیں صرف ان لوگوں کو دی  جارہی ہیں جن کے پاس  بی پی ایل کارڈ ہے۔ اس کا طرح بی پی ایل کارڈ کے لیے درخواست دینے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ...

کنداپور: غیرسائنٹفک تعمیراتی کام کا نتیجہ - کانکریٹ سروس روڈ کھسک گیا

نیشنل ہائی وے 66  فورلین توسیعی منصوبے کے تحت جوغیر سائنٹفک تعمیراتی کاموں کی شکایتوں میں اضافہ  ہورہا ہے اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل ختم ہوتے نظر نہیں آرہے ہیں۔ تازہ مثال کنداپور قلب شہر میں کانکریٹ سروس روڈ کھسکنے کا معاملہ ہے۔

بھٹکل کے قریب منکی میں بس اور کار کی ٹکر؛ کار ڈرائیور ہلاک؛ بس پر سوارکئی مسافر زخمی

قریبی علاقہ منکی نیشنل ہائی وے 66 پربس اور کار کے درمیان ہوئی ٹکر میں کار ڈرائیورکی موت واقع ہوگئی، جبکہ کار سے ٹکرانے کے بعد بس سڑک کے کنارے اُلٹ جانے سے بس پر سوار قریب 30 مسافر زخمی ہوگئے۔ حادثہ جمعہ شب قریب 9:30 بجے پیش آیا۔