مدھیہ پردیش: حکومت سے پریشان ہو کر یونیورسٹی کی جس زمین کو چھوڑ بھاگے تھے انل امبانی، وہاں ٹیکسٹائل پارک بنانے کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 18th September 2021, 11:54 PM | ملکی خبریں |

بھوپال،18؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال سے اچار پورہ تقریباً 14 کلو میٹر دور ہے۔ یہ علاقہ ایک بار پھر موضوعِ بحث ہے۔ دراصل 2010 میں شیوراج حکومت نے کھجوراہو میں انویسٹر میٹ کا انعقاد کیا تھا۔ اس دوران صنعت کار انل امبانی نے والد دھیرو بھائی امبانی کے نام پر یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا تھا۔ تب ریاستی حکومت نے نجی یونیورسٹی قائم کرنے کے لیے معاہدے کے تحت اچارپورہ میں زمین الاٹ کی تھی۔ مدھیہ پردیش نجی یونیورسٹی ایکٹ، 2007 کے ضابطے اور گائیڈ لائنس کے تحت ریلائنس پاور لمیٹڈ کے ساتھ معاہدہ پر دستخط ہوا تھا۔ ریاست میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے امبانی ٹرسٹ کو سال 2011 میں اچار پورہ میں 44 ہیکٹیر، یعنی تقریباً 110 ایکڑ زمین الاٹ کی گئی تھی۔

اس وقت بتایا گیا تھا کہ یہ یونیورسٹی 110 ایکڑ علاقہ میں بنائی جائے گی جو جدید سہولیات کے ساتھ عالمی سطح کی ہوگی۔ اس یونیورسٹی میں انفارمیشن اینڈ مواصلاتی ٹیکنالوجی اور دیگر متعلقہ موضوعات پر پڑھائی کے علاوہ تحقیقی کام کی بھی سہولت ملے گی اور یہاں مدھیہ پردیش کی معاشی ترقی سے متعلق پروگرام بھی چلائے جائیں گے۔ ٹرسٹ کے چیئرمین انل امبانی نے اس وقت کہا تھا کہ مدھیہ پردیش اپنے دانشورانہ وسائل کی طاقت پر معاشی ترقی کے شعبہ میں صف اول میں تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

ٹرسٹ نے باؤنڈری وال بنانے میں 1.04 کروڑ روپے خرچ کیے۔ ٹرسٹ کے پانچ کروڑ میں سے 3 کروڑ 23 لاکھ 43 ہزار روپے کی رقم زمین کی لیز سے متعلق پریمیم رقم جمع کرنے میں خرچ ہو گئی۔ لیکن اس کے بعد پنچایت سے لے کر محکمہ جنگلات، ہارٹیکلچر محکمہ، محکمہ تعلیم اور محکمہ تعمیرات عامہ سمیت دیگر حکومتی محکموں سے این او سی لینے میں امبانی ٹرسٹ کے پسینے چھوٹ گئے۔ ذرائع کے مطابق امبانی این او سی میں ہو رہی تاخیر سے اتنے پریشان ہوئے کہ انھوں نے 2015 میں زمین واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ویسے اس وقت انل امبانی کے پاس پیسے کی قلت کی خبر آج کی طرح برسرعام نہیں ہوئی تھی۔ لیکن گروپ نے ستمبر 2015 میں زمین واپس کرتے ہوئے گارنٹی رقم نجی یونیورسٹی ریگولیٹری کمیشن سے مانگی تھی۔ ریاستی حکومت میں اس وقت یہ بتانے کو کوئی تیار نہیں ہے کہ اس رقم کو حکومت نے اب تک واپس کیا ہے یا نہیں۔

خیر، پانچ سال بعد اچار پورہ پھر موضوعِ بحث ہے کیونکہ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے یہاں 13 ستمبر کو ٹیکسٹائل پارک کی رسم رونمائی انجام دیا۔ انھوں نے اس موقع پر منعقد تقریب میں بتایا کہ گوکل داس ایکسپورٹس کے ذریعہ مجوزہ یہ یونٹ 10 ایکڑ زمین پر بنے گی اور اس میں کمپنی 110 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی جس سے 4 ہزار سے زیادہ مقامی اشخاص کو روزگار دستیاب ہو سکے گا۔ ساتھ ہی پلانٹ میں تین چوتھائی سے زیادہ خواتین کام کریں گی۔ حکومت نے اس یونٹ سے ہی تقریباً 10 ہزار لوگوں کو روزگار دینے کا دعویٰ کیا۔ اچار پورہ صنعتی علاقہ 146 ہیکٹیر اراضی پر مبسوط ہے۔ صنعت قائم کرنے پر 800 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی امید ظاہر کی گئی ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ تقریباً 10 سال یونیورسٹی کے انتظار میں مایوس ہو گئے لوگوں کو اب ٹیکسٹائل منصوبہ پورا ہونے کے لیے کتنے سالوں تک انتظار کرنا ہوگا؟

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔