فلسطینی بزرگ کے تمام پوتے اور پوتیاں شہید ہونے پر بزرگ نے کہا؛ یا رسول اللہﷺ! ہمارے ٹکڑے ہوتے رہے اور امت تماشا دیکھتی رہی‘‘

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th November 2023, 9:17 PM | عالمی خبریں |

مقبوضہ بیت المقدس 11/نومبر(ایس او نیوز/ایجنسی) غزہ  پر اسرائیل کی تازہ بمباری میں ایک فلسطینی  بزرگ کے تمام پوتے اور پوتیاں شہید ہو گئے، اس موقع پر بزرگ نے شہدا کی میتوں پر روتے ہوئے انہیں مخاطب کیا اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات پر امت مسلمہ کی شکایت کرنے کو کہا، اور کہا کہ  اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے (اہل غزہ) کے ٹکڑے ہوتے رہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت تماشا دیکھتی رہی۔ میڈیا میں آئی رپورٹ کے مطابق  اس حوالے سے  ایک ویڈیو بھی  سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے بچوں کے دادا نے اپنے پوتے پوتیوں کی میتوں پر کھڑے ہوکر روتے ہوئے انہیں (شہدا کو) مخاطب کرتے ہوئے کہا  کہ ’’جب تمہاری اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات ہوگی تو ان سے کہنا کہ اے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، آپ کی امت نے غزہ والوں کو ناکام کیا اور یہ بھی کہنا کہ  اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے (اہل غزہ) کے ٹکڑے ہوتے رہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت تماشا دیکھتی رہی۔

خبروں کے مطابق  صہیونی ریاست اسرائیل کے ایک ماہ سے زائد عرصے سے فلسطینی علاقوں خصوصاً پہلے سے محصور پٹی غزہ پر مسلسل حملے اور بمباری کا سلسلہ ہفتہ کو بھی جاری رہا۔  جس میں شہدا کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔قابض اسرائیلی فوج کے غزہ پر پے در پے حملوں  اور دن رات مسلسل بم  باری کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں خواتین اور بچوں کی بہت بڑی تعداد شامل ہے جب کہ وسیع پیمانے پر تباہی سے لاکھوں فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔

مغربی ممالک کی کھلی حمایت، عالمی اداروں اور انسانی حقوق تنظیموں کے دہرے رویے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسرائیلی حکومت اور قا بض صہیونی فوج اسپتالوں، اسکول، پناہ گزیں کیمپوں، قافلوں  اور آبادیوں کو وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنا رہی ہے۔ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی خاندان جام شہادت نوش کر چکے ہیں جب کہ زخمیوں کی تعداد بھی بے شمار ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام کی صورتحال پرطلب کی ہنگامی میٹنگ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام میں بغاوت کے بعد پیدا ہوئے حالات کے پیش نظر آج ایک ایمرجنسی میٹنگ بلائی ہے۔ میٹنگ میں شام کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور اس سے متعلق اہم اقدامات کیے جانے کا امکان ہے۔

شام میں تمام ہندوستانی محفوظ، سفارت خانہ معمول کے مطابق کام کر رہا ہے: وزارت خارجہ

دارالحکومت دمشق میں ہندوستانی سفارت خانے کی کارروائیاں شام کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے دوران معمول کے مطابق جاری ہیں۔ سفارت خانہ تمام ہندوستانی شہریوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنا رہا ہے۔ مزید یہ کہ سفارت خانہ شام کی حالیہ صورتحال کے پیش نظر شہریوں کی ...

شام میں بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ، عبوری حکومت کا اعلان

"آج اتوار، 8 دسمبر 2024 کو شام کی سیاسی تاریخ میں ایک اہم موڑ آیا جب صدر بشار الاسد کی 24 سالہ حکمرانی کا خاتمہ ہوگیا۔ مسلح دھڑوں کی مسلسل پیش قدمی اور حمص جیسے اہم شہروں پر قبضے کے بعد بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا۔ شامی عوام نے اس تاریخی لمحے کو جشن کے طور پر منایا، اور ...

'ڈالر کے خلاف کوئی نئی کرنسی نہیں بنائیں گے'، جئے شنکر کا ٹرمپ کی 100 فیصد ٹیرف کی وارننگ پر ردعمل

وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہندوستان کا ڈالر کو کمزور کرنے یا اس کے خلاف کوئی نئی کرنسی بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ٹرمپ نے برکس ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ڈالر کے خلاف کسی نئی کرنسی کی تشکیل یا ...

'شام کی جنگ میں مداخلت سے گریز کریں گے'، ٹرمپ کا افراتفری پر بیان

شام میں تیزی سے پیش قدمی کرنے والی باغی افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دارالحکومت دمشق کو محاصرے میں لینا شروع کر دیا ہے۔ اس دوران، امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اس تنازع میں "دخل اندازی سے گریز کرنا چاہیے"۔

فرانس: مشیل بارنیئر کی حکومت پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد کے بعد صرف تین ماہ میں ختم

بدھ کے روز فرانس میں سیاسی منظرنامے نے ایک نیا رخ اختیار کیا، جب اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے مشیل بارنیئر حکومت کو معزول کر دیا۔ اس اقدام نے فرانس کی سیاست میں ہلچل مچا دی اور یورپ کی اس بڑی اقتصادی طاقت کو گہرے سیاسی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔