پی پی ای کِٹ گھوٹالہ میں یوگی حکومت بے نقاب: اجے للو

Source: S.O. News Service | Published on 24th November 2020, 1:11 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،24؍نومبر (ایس او نیوز؍یو این آئی)  اترپردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے پیر کو بتایا کہ کورونا سے نمٹنے کے لئے خریدے گئے پی پی ای کٹ میں کئے گئے کروڑوں روپئے کے گھپلے کے ملزم افسران کی ایس آئی ٹی جانچ رپورٹ عوامی پلیٹ فارم پر رکھے بغیر کی گئی تعیناتی سے بدعنوانی پر زیرو ٹولرنس کا دعویٰ کرنے والی یوگی حکومت کی قلعی ایک بار پھر ریاستی عوام کے سامنے کھل کر آگئی ہے۔

اجے للو نے کہا کہ بدعنوانی پر بار بار زیرو ٹولرنس کا جھوٹا وعدہ کرنے والی یوگی حکومت کے ذریعہ عالمی وبا کورونا سے نمٹنے کے لئے پی پی ای کٹ باہر سے منگائی گئی تھی۔ اس میں بڑے پیمارنے پر بدعنوانی کے معاملے اجاگر ہوئے۔ کانگریس نے جب اس پر ایوان سے سڑک تک زور وشور سے آواز بلند کی اور اسمبلی میں سوال اٹھایا تو دباؤ میں آئی یوگی حکومت نے اس وقت بدعنوانی پر زیرو ٹولرنس کی پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے ایوان کو یہ بھروسہ دیا تھا کہ بدعنوانی کے ملزم دس ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو ان کے عہدوں سے ہٹایا جارہا ہے۔اس معاملے میں ایس آئی ٹی جانچ کرانے کا بھی تیقن دیا گیا تھا۔

یو پی کانگریس صدر نے کہا کہ اب جو حقائق سامنے آرہے ہیں اس کے مطابق گھوٹالوں کے سبھی ملزمین کو ایک ایک کر کے تعینات کیا جاچکا ہے، جبکہ ابھی تک حکومت نے ایس آئی ٹی جانچ رپورٹ کو عوامی ڈومین میں نہیں رکھا ہے۔بغیر عوامی سطح پر رپورٹ کو رکھے کارروائی کا اعلان کئے بغیر ملزم افسران کو نئے سرے سے تعیناتی اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت کا بدعنوانوں کو پورا تحفظ حاصل ہے، اور حکومت اس بدعنوانی میں پوری طریقے سے ملوث ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔