ایئر انڈیا کے طیارے کے انجن میں دوران پرواز لگی آگ، ایمرجنسی لینڈنگ

Source: S.O. News Service | Published on 4th February 2023, 12:56 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 4/فروری ( ایس او نیوز؍ایجنسی) ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز میں آگ لگنے کی خبر سامنے آئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ انجن میں آگ لگنے کے بعد ابوظہبی ایئرپورٹ پر طیارے کی محفوظ ہنگامی لینڈنگ کی گئی ہے۔ طیارہ ابوظہبی سے کیرالہ کے کالی کٹ آ رہا تھا۔بتایا جا رہا ہے کہ فلائٹ میں 184 مسافر سوار تھے۔ انجن میں فنی خرابی کے باعث طیارے میں آگ لگ گئی۔

جیسے ہی طیارے کے پائلٹ نے آگ کے شعلوں کو دیکھا تو اس نے طیارے کی ابوظہبی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرا ئی گئی۔ ایئرلائن کے مطابق تمام مسافر محفوظ ہیں۔ انجن میں آگ کیوں لگی اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ایئر انڈیا ایکسپریس کے مطابق ٹیک آف کرنے اور ایک ہزار فٹ کی بلندی حاصل کرنے کے بعد پائلٹ کو انجن میں آگ لگنے کا پتہ چلا۔

اس کے بعد پائلٹ نے ابوظہبی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا۔خیال رہے کہ ہندوستان میں طیارہ کی ہنگامہ لینڈنگ کی خبریں مسلسل موصول ہو رہی ہیں۔ ابھی کچھ دن پہلے لکھنؤ سے کولکاتا جانے والی ایئر ایشیا کی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی تھی۔ طیارے سے پرندہ ٹکرانے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ فلیٹ میں 180 مسافر تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔