راہل گاندھی نے نہیں منائی سالگرہ، بہار میں چمکی بخار سے ہو رہی اموات پر لیا فیصلہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th June 2019, 10:49 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 19 جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بہار میں چمکی بخار سے ہو رہی اموات پر کانگریس صدر راہل گاندھی نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔راہل گاندھی آج یعنی بدھ کو اپنی سالگرہ خوبصورت طریقے سے نہیں منایا۔صرف پارٹی کارکنوں اور بچوں سے ملاقات کی۔آج راہل کی 49 واں سالگرہ ہے۔راہل گاندھی کانگریس ہیڈکوارٹر پہنچے،یہاں وہ پارٹی کارکنوں سے ملاقات کی۔اس دوران بہت سے پارٹی کارکنان نے راہل سے صدر کے عہدے سے استعفیٰ نہ دینے کی اپیل کی ہے۔کارکنوں کے ساتھ ملاقات کرنے کے بعد راہل بچوں سے ملے۔راہل گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی انہیں نیک خواہشات دیں۔پی ایم مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھاکہ راہل گاندھی کو سالگرہ مبارک ہو،بھگوان انہیں لمبی زندگی اور اچھی صحت دے۔ کانگریس نے راہل کی سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں پروگرام منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔دہلی کانگریس ریاستی صدر شیلا دکشت پارٹی دفتر میں درخت لگا کر کارکنوں سے خطاب کریں گی۔کانگریس چیف راہل گاندھی کی پیدائش 19 جون، 1970 کو ہوئی تھی۔راہل گاندھی پہلی بار سال 2004 میں امیٹھی سے ممبر پارلیمنٹ بنے تھے۔اس کے بعد 2009 اور 2014 میں بھی عوام نے انہیں جتا کر پارلیمنٹ بھیجا لیکن 2019 کے انتخابات ان کے لئے کسی صدمے سے کم نہیں رہا،انہیں کانگریس کے گڑھ امیٹھی میں بی جے پی امیدوار اسمرتی ایرانی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا،اگرچہ راہل گاندھی نے کیرالہ کے وایناڈ سے بھاری ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔