اگنی پتھ اسکیم کے خلاف 27 جون کو ہوگا کانگریس کا ملک گیر ستیہ گرہ

Source: S.O. News Service | Published on 23rd June 2022, 11:16 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 23؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) مرکز کی مودی حکومت کے ذریعہ پیش کردہ اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ملک بھر کے نوجوان سڑکوں پر اتر کر مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اپوزیشن پارٹیاں بھی ان کی حمایت کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے اگنی پتھ اسکیم کے خلاف 27 جون کو ضلع سطح پر ستیہ گرہ پر بیٹھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کانگریس کی کوشش ہے کہ ایسا کر کے حکومت پر دباؤ بنایا جائے تاکہ جلد از جلد نوجوانوں اور ملک کے خلاف نظر آنے والی یہ اسکیم واپس ہو۔

کانگریس لیڈروں نے بتایا کہ اگنی پتھ کے خلاف ہماری لڑائی جاری رہے گی اور اسی ضمن میں ہمارے سبھی اراکین اسمبلی، اراکین پارلیمنٹ اور دیگر لیڈروں کی قیادت میں پارٹی کارکنان 27 جون کو اپنی اپنی ریاستوں کے سبھی اسمبلی حلقوں میں صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک پرامن ستیہ گرہ پر بیٹھیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ اپوزیشن پارٹیاں ہی نہیں، کسان تنظیمیں بھی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف متحد ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ گزشتہ دنوں سنیوکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) نے بھی اعلان کیا تھا کہ اس میں شامل کسان تنظیمیں 24 جون کو ملک گیر مظاہرہ کریں گی۔ سنیوکت کسان مورچہ نے کہا کہ اگنی پتھ کے خلاف مظاہرہ کر رہے نوجوانوں کا خدشہ جائز ہے اور مرکز کی مودی حکومت کے ذریعہ پیش کردہ اگنی پتھ اسکیم نوجوانوں کے ساتھ ساتھ ملک کے لیے بھی نقصاندہ ہے۔ مشہور کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے 20 جون کو کیے گئے ایک ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’’24 جون کو اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ملک بھر میں ضلع-تحصیل ہیڈکوارٹرس پر احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔