یوگی کابینہ میں توسیع: بی جے پی سے دو اور جینت اور راجبھر کی جماعت سے ایک ایک وزیر کی حلف برداری

Source: S.O. News Service | Published on 6th March 2024, 11:15 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 6/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی)  اترپردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی حکومت کے دوسرے دور میں پہلی بار کابینہ میں توسیع ہوئی ہے۔ تمام وزراء کو راج بھون میں حلف دلایا گیا۔ ان میں سے دو وزیر بی جے پی، ایک سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی اور ایک راشٹریہ لوک دل سے ہیں۔ حلف لینے والے نئے وزراء میں بی جے پی کے دارا سنگھ چوہان اور سنیل شرما شامل ہیں۔ سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے قومی صدر اوم پرکاش راجبھر اور راشٹریہ لوک دل کے انیل کمار نے بھی حلف لیا۔

سماج وادی پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے دارا سنگھ چوہان کو کابینہ میں جگہ دی گئی ہے۔ دارا سنگھ چوہان ضمنی انتخاب میں کوئی کمال نہیں دکھا سکے، تاہم لونیا برادری میں ان کا اچھا اثر ہے اور گھوسی لوک سبھا سیٹ پر اس برادری کا کافی اثر و رسوخ ہے۔

چوہان نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز بی ایس پی سے کیا اور اپنے علاقہ میں وہ کافی مقبول ہیں۔ دارا سنگھ نے 2015 میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ انہوں نے 2022 میں بی جے پی سے استعفیٰ دے دیا اور ایس پی میں شامل ہو گئے۔ تاہم لوک سبھا انتخابات سے پہلے دارا سنگھ ایک بار پھر بی جے پی میں واپس آ گئے ہیں۔

انیل کمار کو آر ایل ڈی کوٹے سے وزیر بنایا گیا ہے۔ انیل کمار مظفر نگر کی پورقاضی ریزرو سیٹ سے رکن اسمبلی ہیں۔ وہ تیسری بار آر ایل ڈی سے ایم ایل اے منتخب ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آر ایل ڈی نے دلتوں کو مائل کرنے کے لیے انل کو وزیر بننے کا موقع دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کالیجیم سسٹم ختم کرنے والی عرضداشت پر سماعت کرنے سے چیف جسٹس آف انڈیا نے کیا انکار

سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ میں ججوں کی تقرری کے کالیجیم سسٹم کو ختم کرنے کی درخواست والی عرضداشت پر غور کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے ایڈووکیٹ میتھیوز نیدومپرا کی اس درخواست پر غور کیا کہ کالیجیم سسٹم کو ختم ...

لوک سبھا الیکشن 2024: کانگریس نے پنجاب میں 4 امیدواروں کا کیا اعلان، ریاست کی 13 میں سے 12 سیٹوں کے امیدوار طے

کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کے لیے پنجاب میں چار سیٹوں پر آج (29 اپریل) اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ پارٹی نے راجستھان کانگریس کے انچارج سکھجندر سنگھ رندھاوا کو گورداسپور سے اور پنجاب کانگریس کے صدر امریندر سنگھ برار (راجا ورنگ) کو لدھیانہ سے ٹکٹ دیا ہے۔ کانگریس نے ...

ہیمنت سورین کو نہیں ملی راحت، انتخابی مہم کے لیے نہیں آسکیں گے جیل سے باہر،آئندہ سماعت 6 مئی کو

سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری اور ای ڈی کی کارروائی کے خلاف ان کی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے۔ زمین گھوٹالے کے معاملے میں گرفتار ہیمنت سورین کا کہنا ہے کہ ان کے لیے اپنی پارٹی کی تشہیر کے لیے انتخابات کے دوران باہر آنا ضروری ہے۔ سورین نے عدالت ...

کانگریس کا پی ایم مودی پر سخت حملہ، کہا- دوسرے مرحلے کے بعد بوکھلائے مودی ڈر پھیلا رہے ہیں

کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کرناٹک میں پی ایم مودی کی ریلی سے قبل مودی سے کچھ سوالات پوچھے ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر انہوں نے لکھا کہ دوسرے مرحلے میں شکست کے بعد مایوس وزیر اعظم آج کرناٹک میں کئی ریلیاں کر رہے ہیں۔ کچھ سوالات ہیں جن کا جواب جھوٹ بولنے اور ...

تہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت کے بعد سنیتا کجریوال کی وزیر اعلیٰ کجریوال سے ہوئی ملاقات

ہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت ملنے کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی بیوی سنیتا نے ان سے ملاقات کی۔ یہ جانکاری پیر کے روز عام آدمی پارٹی (عآپ) نے دی۔ حالانکہ عآپ نے اتوار کے روز الزام لگایا تھا کہ جیل افسران نے سنگیتا کیجریوال کو وزیر اعلیٰ سے ملنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ ...

ووٹنگ فیصد گرنے سے بی جے پی پریشان، ریاستوں کو جنگی بنیادوں پر متحرک ہونے کی ہدایت

لوک سبھا انتخابات کے پہلے دو مرحلوں میں ووٹنگ کی شرح میں کمی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں خطرے کی گھنٹی بجائی ہے، جس نے اپنے کیڈر کو پارٹی کی پہنچ کو دوگنا کرنے اور ووٹروں کی بے حسی کے پیش نظر اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے کہ ووٹنگ کم نہیں ہونی چاہئے. سینئر بی جے پی ...