اُڈپی 18 / اپریل (ایس او نیوز) اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی بائک اور ٹرک کی ٹکر میں بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔ مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی کرشنا گانیگا کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔ حاد ثہ جمعرات کو اُس جس وقت پیش آیا جب کرشنا سنتے کٹّے سے برہماور جارہا تھا ۔ اس علاقے میں سڑک کی مرمت کا کام چل رہا ہے جس کی وجہ سے سڑک تنگ ہوگئی ہے اور موٹر سواریوں کو راستہ بدل کر چلنا پڑتا ہے ۔
کرشنا کی بائک ٹرک سے ٹکرانے کے بعد پوری طرح ٹرک کے نیچے پھنس گئی اور کرشنا نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ دیا ۔ حادثہ کے بعد کافی دیر تک نیشنل ہائی وے پر ٹریفک جام لگ گیا ۔