جوئیڈا میں کلرک رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
جوئیڈا:10؍ستمبر(ایس اؤ نیوز) اینٹی کرپشن بیورو کے افسران نےجوئیڈا تحصیلدار دفتر کے سکینڈ ڈویژن کلرک کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جس کی شناخت منجوناتھ ریڈی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
بتایاگیا ہے کہ دفتر میں رشوت لینے کے دوران اچانک اے سی بی افسران نے چھاپہ مارا اور اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ افسران نے منجوناتھ سے 6ہزارروپئے بھی ضبط کرلئے ہیں۔
واقعہ یوں ہے کہ کرمبالی کی گوپیکا شانتا ساونت نے زمینی دستاویزات میں نام بدلنے کے لئے عرضی داخل کی تھی۔ اس سلسلے میں ان کا شناسا ، کالی برگیڈ آوورلی شاخ کا صدر موہن دیسائی نے 11ہزارر وپیوں کی رشوت مانگے جانےکی شکایت کی۔ بتایا گیا ہے کہ 11ہزارروپیوں میں سے 6 ہزارروپئے ادا کئے جانے کے موقع پر اے سی بی افسران نے اچانک چھاپہ مارکر منجوناتھ کو گرفتارکرلیا۔
ڈی وائی ایس پی شری کانت کی قیادت میں سی پی آئی انیس مجاور ، علی شیخ ، راجیش پربھو، شیوکمار، گجیندر ،کرشنا ،پرساد وغیرہ کارروائی میں شریک تھے۔ افسران کیس درج کرلینے کے بعد جانچ میں جٹے ہوئے ہیں۔