بھٹکل شمس الدین سرکل سے ڈرینیج پائپ لائن نشیبی علاقے میں موڑنے کا مسئلہ - اے سی نے تشکیل دی جائزہ کمیٹی

Source: S.O. News Service | Published on 3rd March 2024, 1:27 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل, 3 / مارچ (ایس او نیوز) شہر کے شمس الدین سرکل علاقے سے ڈرینیج پائپ لائن کو نشیبی علاقے کے غوثیہ اسٹریٹ میں واقع ویٹ ویل سے جوڑنے کے خلاف ٹی ایم سی کاونسلرس کے احتجاج کے بعد وقتی طور پر کام روک دیا گیا تھا ۔ 
    
اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر کی صدارت میں افسران کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ڈرینیج پائپ لائن کو بچھانے کے تعلق سے جائزہ لینے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ 
    
اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا کے دفتر میں منعقدہ میٹنگ میں بتایا گیا ہے کہ  اس سے قبل اوپری علاقے کے ڈرینیج کو وینکٹاپور میں موجود ویٹ ویل سے جوڑا گیا تھا ۔ اب نیشنل ہائی وے کی توسیعی منصوبے میں ٹھیکیدار کمپنی آئی آر بی  نے ڈرینیج پائپ لائن کو نشیبی علاقے کی طرف موڑتے ہوئے دوبارہ غوثیہ اسٹریٹ کے ویٹ ویل سے جوڑنے کی تیاری کی ہے ۔ اس وقت نشیبی علاقے میں موجود پمپنگ اسٹیشن، ڈرینیج کے گندے پانی کو پمپ کرنے  میں ناکام رہنے کی وجہ سے گندہ پانی ندی میں چھوڑا جا رہا ہے ، جس کی وجہ سے  ندی پوری طرح آلودہ ہوگئی ہے ۔ اس وجہ سے اوپری علاقے کا گندہ پانی نشیبی علاقے میں چھوڑنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ٹی ایم سی کاونسلرس نے شمس الدین سرکل پر چل رہے کام کو رکوایا ہے ۔
    
اس پر وضاحت پیش کرتے ہوئے آئی آر بی والوں نے بتایا کہ سابقہ میونسپل چیف آفیسر اور انجینئر کے علم میں لانے کے بعد ہی نقشے کے مطابق ڈرینیج پائپ لائن بچھانے کا کام کیا جا رہا ہے ۔ اب تک رنگین کٹہ سے ڈرینیج پائپ لائن کا رخ نشیبی علاقے کی طرف موڑتے ہوئے چیمبر وغیرہ تعمیر کیے جا چکے ہیں ۔ اب دوبارہ اس کا رخ بدلنا ممکن نہیں ہے ۔ 
    
افسران سے جانکاری حاصل کرنے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نے ایک کمیٹی تشکیل دی جو اس بات کا جائزہ لے گی کہ اوپری علاقے کے گندے پانی کو کس رخ پر جانا چاہیے ۔ ایک ہفتے کے اندر اس کمیٹی کی رپورٹ حاصل کرنے کے بعد اگلا فیصلہ کرنا طے پایا ۔ 
    
میٹنگ میں ٹی ایم سی چیف آفیسر نیل کنٹھ میستا، انجینئر اروند، ڈرینیج اینڈ واٹر سپلائی انجینئر اجئے اور آئی آر بی کے انجینئر سدیش شیٹی وغیرہ موجود تھے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔