80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

Source: S.O. News Service | Published on 16th March 2024, 11:53 AM | عالمی خبریں |

 بیت المقدس ، 16/مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں  میں  بھر کر مقبوضہ یروشلم پہنچ رہے ہیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی نوجوانوں کو مسجد اقصیٰ تک پہنچنے سے روکنےکیلئے جہاں  جگہ جگہ چوکیاں  بنائی گئی تھیں   وہیں  مسجد کے تمام دروازوں  پر آہنی رکاوٹیں کھڑی کردی گئی تھیں  اور ۳؍ ہزار سے زائد فوجی تعینات کئے گئے تھے۔ مغربی کنارہ اور مقبوضہ یروشلم کے درمیان چیک پوسٹوں  پر فوجوں  کی تعیناتی بھی غیر معمولی طور پر بڑھا دی گئی تھی۔ 

 امسال رمضان کے مہینے میں   اسرائیل نے ۵۵؍ سال سے کم عمر خواتین اور ۵۰؍سال سے کم عمر خواتین کیلئے مسجد میں  داخلہ ممنوع کردیاہے، نیز بقیہ تمام لوگوں  کیلئے مسجد میں  داخلے کیلئے پرمٹ حاصل کرنا لازمی کردیاگیاہے۔ گزشتہ پیر کو اسرائیلی پولیس نے اعلان کیاتھا کہ وہ پرمٹ حاصل کرلینے کی صورت میں فلسطینیوں  کو پورے رمضان مسجد اقصیٰ میں  داخلہ کی اجازت دیں گے تاہم جو ویڈیو سامنے آئے ہیں  ان میں   اسرائیلی فوجیوں  کو مصلیان کو جگہ جگہ روکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

 فلسطینی وزارت خارجہ نے اسرائیلی وزیراعظم پر ’’عالمی برادری کے ساتھ دھوکہ‘‘ کا الزام عائد کرتے ہوئے نشاندہی کی ہے کہ تل ابیب نے یہ وعدہ کیاتھا کہ امسال مسلمانوں  کو قبلہ اول میں  داخل ہونے سے روکنے کیلئے گزشتہ کے مقابلے میں کوئی نیا اقدام نہیں  کیا جائےگامگر اس پر عمل نہیں  کیا جارہاہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال خواتین کے داخلے کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں تھی مگر امسال ۵۰؍ سال سے کم عمر خواتین کا داخلہ بھی ممنوع کر دیا گیاہے۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے جمعہ کو ’ایکس‘ پر جاری کئے گئے بیان میں  کہا ہے کہ نیتن یاہو نے دائیں  بازو کے شدت پسند وزیر برائے قومی سلامتی ايتماربن غفيرکو زمینی سطح پر رکاوٹیں  کھڑی کرنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جن میں  پرمٹ اور بریکیڈنگ شامل ہے۔ اس کا مقصد سوائے اس کے اور کچھ نہیں  کہ فلسطینی مسلمانوں  کو قبلہ اول میں داخل ہونے سے روکا جائے۔ 

  رمضان کا پہلا جمعہ مسجد اقصیٰ میں  پڑھنے کیلئے بیت المقدس کا رخ کرنے والے کئی مسلمانوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسرائیل انہیں آگے نہیں  بڑھنے دے رہاہے۔ ایک شخص جسے مسجد اقصیٰ  میں  داخل نہیں  ہونے دیا گیا، نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر الجزیرہ کو بتایا کہ ’’مجھے کئی بار واپس لوٹا دیاگیاہے۔ ہر بار وہ ہمارے دستاویز کی ایسے جانچ کرتے ہیں جیسے ہم دہشت گرد ہوں۔ ‘‘ انہوں  نے کہا کہ ’’ہم بس اپنی مسجد اقصیٰ میں  نماز ادا کرنا چاہتے ہیں۔ آج جمعہ ہے، جمعہ کی نماز پڑھنی ہے، اللہ مجھے اور ہم تمام کو یہ سب برداشت کرنے کیلئے صبر اور تحمل عطا فرمائے۔ ‘‘ ایک معمر شخص نے بتایا کہ ’’جتنے نمازی ہیں، ا س سے کہیں  زیادہ فوجی موجود ہیں۔ ‘‘ انہوں  نے کہا کہ ’’میری عمر ۶۲؍ سال ہے، میں   نے اپنا شناختی کارڈ بھی دکھایا مگر مجھے داخل نہیں ہونے دیاگیا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔