25000 ٹریکٹر زریلی میں شرکت کریں گے:راکیش ٹکیت
غازی آباد،24؍جنوری(ایس او نیوز؍ایجنسی) بھارتیہ کسان یونین کے رہنما راکیش تاکیٹ نے کہاہے کہ 26 جنوری کو دہلی میں ہونے والی کسان پریڈ میں اترپردیش اوراتراکھنڈ سے لگ بھگ 25000 ٹریکٹر حصہ لیں گے۔
انہوں نے الزام لگایاہے کہ دونوں ریاستوں سے یوپی گیٹ کی طرف جانے والی ٹریکٹر ٹرالیوں کو پولیس نے مختلف اضلاع میں روک لیا تھا لیکن کسان ہر قیمت پر یہاں پہنچ جاتے ہیں۔ٹیکت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تقریباََ25000 ٹریکٹر یہاں پہنچیں گے اور یوم جمہوریہ کے موقع پر ٹریکٹر پریڈ نکالی جائے گی۔ مغربی اتر پردیش کے اضلاع کے ساتھ کسان دوسرے اضلاع میں بھی ٹریکٹر ریلی نکالیں گے۔
بی کے یوکے قومی ترجمان نے کہاہے کہ کسی بھی سیاسی فردکو اس میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔