عام آدمی پارٹی کا دفتر’سیٖل‘ ، الیکشن کمیشن سے شکایت کی جائیگی

Source: S.O. News Service | Published on 24th March 2024, 11:01 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 24/ مارچ  (ایس او نیوز /ایجنسی) دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد عام آدمی پارٹی کا دہلی کا دفتر سیل کردیا گیا ہے جس پر پارٹی کے دیگر لیڈروں نے شدید اعتراض کیا ہے۔ اس تعلق سے پارٹی نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کا وقت مانگا ہے تاکہ لوک سبھا انتخابات میں تمام پارٹیوں کے  لئے برابری کو یقینی بنانے کے لئے گفتگو کی جاسکے۔ ضابطۂ اخلاق کے نفاذ کے بعد بھی عام آدمی پارٹی کے دفتر کو پولیس نے گزشتہ روز  دن بھر سیل رکھا تھا اورسنیچر کو بھی پولیس نے عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کودفتر میں جانے سے روکا۔ہر شخص کو پارٹی دفتر جانے سے روک دیا گیا۔ اس کی وجہ سے آپ کے لوک سبھا امیدوار اور پارٹی لیڈر انتخابی میٹنگ کے  لئے پارٹی دفتر نہیں جا سکے۔ دوپہر کے وقت پولیس نے بھاری رکاوٹیں لگا کر پارٹی دفتر جانے والے راستے بند کر د ئیے تھے اورآپ  لیڈروں کی تمام درخواستوں کے باوجود پولیس نے کسی کو بھی عام آدمی پارٹی کے دفتر جانے کی اجازت نہیں دی۔آپ لیڈر آتشی، سوربھ بھاردواج، درگیش پاٹھک سمیت کئی لیڈروں کو عام آدمی پارٹی کے دفتر جانے سے روک دیا گیا۔ 

 پولیس کی اس حرکت پر آتشی  اور سوربھ بھردواج نے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں لوک سبھا انتخابات ہیں۔ ایسے میں ہمیں الیکشن سے متعلق تیاریاں کرنی ہیں، اہم میٹنگیں کرنی ہیں، حکمت عملی بنانی ہے لیکن ایک قومی پارٹی کے دفتر کو چاروں طرف سے روک دیا گیا ہے اور پارٹی کے سینئر لیڈروں کو بھی دفتر میں داخل نہیں ہونے دیا جا رہا ہے۔ آپ کی سینئر لیڈر آتشی نے دعویٰ کیا کہ دہلی میں پارٹی کا دفتر سبھی طرف سے ’سیل‘ کر دیا گیا ہے۔ اس معاملے کی پارٹی انتخابی کمیشن کے سامنے شکایت کرے گی۔ آتشی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں پارٹی دفتر کو سیل کرنے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ آئین کے ذریعہ دیے گئے ’یکساں مواقع‘ کی خلاف ورزی ہے۔ آتشی کا کہنا ہے کہ لوک سبھا انتخاب کے دوران ایک قومی پارٹی کے دفتر کو کس طرح بند کیا جا سکتا ہے؟ یہ ہندوستانی آئین میں دیے گئے ’یکساں مواقع‘ کے خلاف ہے۔ ہم اس کے خلاف شکایت کرنے کے لیے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ رہے ہیں۔آپ کے ایک دیگر سینئر لیڈر اور دہلی حکومت میں وزیر سوربھ بھاردواج نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت نے پارٹی دفتر کے سبھی داخلی دروازے بند کر د یے ہیں۔ انھوں نے ایکس پر لکھا ہے کہ ہم الیکشن کمیشن جائیں گے، مرکزی حکومت نے انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ رہتے ہوئے بھی آئی ٹی او پرپارٹی  کے صدر دفتر کے سبھی داخلی دروازے بند کر دیے ہیں۔

 آتشی نے کہا کہ انہوں نے کہاکہ عام آدمی پارٹی کو انتخابات کی تیاری سے روکنے کے لئے ہمارے لیڈروں کو حراست میں لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مختلف ایجنسیوں کا استعمال کرکے ہمیں الیکشن سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ہمارے ایم ایل اے گلاب سنگھ پر آئی ٹی کا چھاپہ اس کی ایک مثال ہے۔ عام آدمی پارٹی نے الیکشن کمیشن سے اس پورے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور فوری طور پر الیکشن کمیشن سے ملاقات کا وقت بھی مانگا ہے۔ الیکشن کمیشن سے شکایت کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی نے کہاکہ آج ہمارے ایک ایم ایل اے گلاب سنگھ `مٹیالا پر سینٹرل ایجنسیوں (آئی ٹی) نے چھاپہ مارا ہے۔ اس سلسلے میں عام آدمی پارٹی نے پورے واقعہ پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا اور تمام ایجنسیوں کو ضابطہ اخلاق کے نافذ ہونے کے دوران تحمل سے کام لینے کو کہا۔ واضح رہے کہ جمعرات کو کیجریوال کی گرفتاری کے بعد انہیں ۲۸؍ مارچ تک ای ڈی کی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

وقف بورڈبدعنوانی:امانت اللہ خان کوای ڈی نے پھر طلب کیا

  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ان کی صدارت کے دوران دہلی وقف بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اگلے ہفتے دوبارہ پیش ہونے کو کہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ اسی وقت، اوکھلا اسمبلی سیٹ سے عام ...

کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ممتا حکومت کی عرضی پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

سپریم کورٹ پیر کو مغربی بنگال حکومت کی طرف سے کلکتہ ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف داخل کی گئی ایک درخواست پر سماعت کرے گا، جس میں ڈبلیو بی ایس ایس سی کی طرف سے 2016 میں تدریسی اور غیر تدریسی عہدوں پر کی گئی 25753 تقرریوں کو منسوخ کیا گیا تھا۔

مودی ہار رہے ہیں، انڈیا الائنس 300 پار کرے گا، دو مرحلوں کی ووٹنگ کے بعد سنجے راوت کا دعویٰ

شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں 10 سال سے ایک ڈکٹیٹر حکمرانی کر رہا ہے ، اس سے تو بہتر ہے کہ ملک میں ایک مخلوط حکومت قائم ہو۔ ہم دو وزیر اعظم بنائیں یا چار، یہ ہماری مرضی ہے لیکن اس ملک کو ڈکٹیٹرشپ کی جانب ہم نہیں ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

تمل ناڈو کے خشک سالی سے متاثرہ اضلاع کے آبی ذخائر میں صرف 55 فیصد پانی، کسانوں کو دیا گیا یہ مشورہ

  تمل ناڈو کے خشک سالی سے متاثرہ ویلور، رانی پیٹ، تروپتور اور ترووناملائی اضلاع میں زیادہ تر آبی ذخائر میں صرف 55 فیصد پانی بچا ہے۔ اس لیے کسانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایسی فصلوں کا رخ کریں جن میں کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ تمل ناڈو کے آبی وسائل کے محکمے کے ذرائع نے آئی اے این ...

غیر معمولی گرمی کے سبب آئندہ دنوں میں سبزیوں کی قیمت میں اضافہ کا امکان

ریٹنگ ایجنسی کرسیل نے کہا ہے کہ سبزیوں کی قیمتیںمعمول سے اوپردرجۂ حرارت کے سبب اگلے چند ماہ تک بڑھ سکتی ہیں۔یاد رہے کہ  انڈیا میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی )نے پیش گوئی کی تھی کہ سبزیوں کی قیمتیں بڑھنے کے امکانات ہیں۔جون میں مانسون کے آغاز کے بعد قیمتوں میں کمی کا امکان ...

ملک کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں5دنوں تک شدید گرمی کا امکان

ملک کے مشرقی اور جنوبی حصوں میں آئندہ پانچ دنوں تک شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔ہندوستانی محکمہ موسمیات ( آئی ایم ڈی  ) نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ آئی ایم ڈی نے  مغربی بنگال، اڈیشہ اور سب ہمالیائی مغربی بنگال کے الگ تھلگ علاقوں میں اگلے پانچ دنوں تک شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کی ...

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...