بانسوری سوراج نے عدالت میں ملک دشمن لوگوں کا دفاع کیا:عآپ

Source: S.O. News Service | Published on 4th March 2024, 11:53 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 4/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) بھارتیہ جنتا پارٹی نے نئی دہلی لوک سبھا سیٹ سے سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کی بیٹی بانسوری سوراج کو ٹکٹ دیا ہے۔ بی جے پی نے موجودہ مرکزی وزیر میناکشی لیکھی کا ٹکٹ کاٹ  کر بانسوری کو میدان میں اتارا ہے، لیکن عام آدمی پارٹی  (عآپ)نے ان کی امیدواری پر سوال اٹھائے ہیں۔ دہلی حکومت کی وزیر آتشی نے الزام لگایا ہے کہ بانسوری سوراج عدالت میں ملک دشمن لوگوں کا دفاع کرتی ہیں۔

عآپ رہنما آتشی نے کہا، "بی جے پی کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے وہ بیکار لوگوں کو ٹکٹ دیتی ہے، جو عوام کے درمیان نہیں جاتے، 5 سال بعد الیکشن کے وقت بی جے پی لوگوں کو بتاتی ہے کہ امیدوار برا ہے، بی جے پی اچھی ہے۔" دہلی میں 5 امیدواروں کی فہرست میں ہم نے یہ ہی دیکھا اور اسی وجہ سے 4  ارکان پارلیمنٹ کو تبدیل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی والے اب دہلی والوں کو بے وقوف ب نہ سمجھیں ۔ آتشی نے الزام لگایا، "نئی دہلی سیٹ سے میناکشی لیکھی کا ٹکٹ کاٹا گیا ہے اور ٹکٹ ایک ایسے انسان  کو دیا گیا ہے جس نے عدالت میں ملک دشمن لوگوں کا بار بار دفاع کیا ہے۔ بانسوری سوراج کے مشہور مؤکل للت مودی ہیں، جو ملک سے فرار ہیں۔ اس کے علاوہ منی پور تشدد میں جب دو خواتین کو برہنہ کیا گیا تو وہ ملزمان کے دفاع کے لیے کھڑی ہوئیں، چندی گڑھ کے جھوٹے میئر کی جانب سے بانسوری سوراج کھڑی ہوئیں، بانسوری سوراج سے اپیل ہے کہ وہ  ملک سے معافی مانگیں  اور بی جے پی نئی دہلی سے اپنا امیدوار تبدیل کرے۔‘‘

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ کو بی جے پی نے اپنے 195 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جس میں دہلی سے 5 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ بی جے پی نے ان 5 میں سے 4 سیٹوں پر امیدوار تبدیل کیے ہیں۔ اس بار پارٹی نے چاندنی چوک سے پروین کھنڈیلوال، شمال مشرقی دہلی سے منوج تیواری، نئی دہلی سیٹ سے بانسوری سوراج، مغربی دہلی سیٹ سے کمل جیت سہراوت اور جنوبی دہلی سیٹ سے رامویر سنگھ بدھوڑی کو ٹکٹ دیا ہے۔ چاندنی چوک سے ڈاکٹر ہرش وردھن، نئی دہلی سے میناکشی لیکھی، مغربی دہلی سے پرویش صاحب سنگھ ورما اور جنوبی دہلی سے رمیش بدھوڑی کے ٹکٹ منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کالیجیم سسٹم ختم کرنے والی عرضداشت پر سماعت کرنے سے چیف جسٹس آف انڈیا نے کیا انکار

سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ میں ججوں کی تقرری کے کالیجیم سسٹم کو ختم کرنے کی درخواست والی عرضداشت پر غور کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے ایڈووکیٹ میتھیوز نیدومپرا کی اس درخواست پر غور کیا کہ کالیجیم سسٹم کو ختم ...

لوک سبھا الیکشن 2024: کانگریس نے پنجاب میں 4 امیدواروں کا کیا اعلان، ریاست کی 13 میں سے 12 سیٹوں کے امیدوار طے

کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کے لیے پنجاب میں چار سیٹوں پر آج (29 اپریل) اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ پارٹی نے راجستھان کانگریس کے انچارج سکھجندر سنگھ رندھاوا کو گورداسپور سے اور پنجاب کانگریس کے صدر امریندر سنگھ برار (راجا ورنگ) کو لدھیانہ سے ٹکٹ دیا ہے۔ کانگریس نے ...

ہیمنت سورین کو نہیں ملی راحت، انتخابی مہم کے لیے نہیں آسکیں گے جیل سے باہر،آئندہ سماعت 6 مئی کو

سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری اور ای ڈی کی کارروائی کے خلاف ان کی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے۔ زمین گھوٹالے کے معاملے میں گرفتار ہیمنت سورین کا کہنا ہے کہ ان کے لیے اپنی پارٹی کی تشہیر کے لیے انتخابات کے دوران باہر آنا ضروری ہے۔ سورین نے عدالت ...

کانگریس کا پی ایم مودی پر سخت حملہ، کہا- دوسرے مرحلے کے بعد بوکھلائے مودی ڈر پھیلا رہے ہیں

کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کرناٹک میں پی ایم مودی کی ریلی سے قبل مودی سے کچھ سوالات پوچھے ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر انہوں نے لکھا کہ دوسرے مرحلے میں شکست کے بعد مایوس وزیر اعظم آج کرناٹک میں کئی ریلیاں کر رہے ہیں۔ کچھ سوالات ہیں جن کا جواب جھوٹ بولنے اور ...

تہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت کے بعد سنیتا کجریوال کی وزیر اعلیٰ کجریوال سے ہوئی ملاقات

ہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت ملنے کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی بیوی سنیتا نے ان سے ملاقات کی۔ یہ جانکاری پیر کے روز عام آدمی پارٹی (عآپ) نے دی۔ حالانکہ عآپ نے اتوار کے روز الزام لگایا تھا کہ جیل افسران نے سنگیتا کیجریوال کو وزیر اعلیٰ سے ملنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ ...

ووٹنگ فیصد گرنے سے بی جے پی پریشان، ریاستوں کو جنگی بنیادوں پر متحرک ہونے کی ہدایت

لوک سبھا انتخابات کے پہلے دو مرحلوں میں ووٹنگ کی شرح میں کمی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں خطرے کی گھنٹی بجائی ہے، جس نے اپنے کیڈر کو پارٹی کی پہنچ کو دوگنا کرنے اور ووٹروں کی بے حسی کے پیش نظر اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے کہ ووٹنگ کم نہیں ہونی چاہئے. سینئر بی جے پی ...