عام آدمی پارٹی نے دہلی کی سیاست اور دہلی کو آلودہ کیا: کانگریس

Source: S.O. News Service | Published on 20th November 2022, 12:23 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 20؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی ) دہلی کانگریس کے ریاستی صدر چودھری انیل اور کانگریس لیڈر ابھیشیک دت نے کہا ہے کہ ایل جی کو نوٹس لیتے ہوئے ستیندر جین کو تہاڑ جیل سے کسی دوسری جیل میں منتقل کرنا چاہئے اور اروند کجریوال کو استعفیٰ دینا چاہئے۔ ریاستی کانگریس صدر نے کہا کہ عام آدمی پارٹی نے دہلی اور دہلی کی سیاست دونوں کو آلودہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم پہلے ہی سے کہہ رہے ہیں کہ یہ بہت بدعنوان پارٹی ہے۔ستیندر جین کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے دہلی پردیش کانگریس کے صدر چودھری انیل نے کہا ہے کہ ویڈیو دیکھ کر یہ کہا جا سکتا ہے کہ عام آدمی پارٹی بدعنوان اور گھوٹالہ باز پارٹی بن چکی ہے۔

اب تک یہ لوگ ٹھگ سکیش چندرشیکھر کو جیل کی خدمات فراہم کر رہے تھے، مجرموں کو خدمات فراہم کر رہے تھے اور اب خود جیل کی خدمات لے رہے ہیں۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ بی جے پی نے 15 سالوں میں دہلی میونسپل کارپوریشن کو انتہائی بدعنوان محکمہ بنا دیا ہے۔چودھری انیل نے عام آدمی پارٹی اور بی جے پی دونوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نے دہلی کی سیاست اور دہلی کو آلودہ کر دیا ہے۔ کانگریس لیڈر نے کہاکہ آج ہم ایک ویڑن دستاویز جاری کر رہے ہیں کہ دہلی کو کیسے چمکتی ہوئی دہلی بنائیں گے، شیلا جی کی دہلی بنائیں گے، کانگریس کی دہلی بنائیں گے۔

ستیندر جین کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد کانگریس لیڈر ابھیشیک دت نے بھی عام آدمی پارٹی اور اروند کیجریوال پر تنقید کی ہے۔ ابھیشیک دت نے کہا کہ تہاڑ جیل سے بدعنوان وزیر اعلیٰ کے بدعنوان وزیر کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ اروند کجریوال کا ایک ملزم وزیر جیل کے اندر مساج کرا رہا ہے، ایل جی کو فوری طور پر اس کا نوٹس لینا چاہئے اور ستیندر جین کومزیدسخت سزادینی چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

منی پور میں جمہوریت ہائی جیک، سیکورٹی فورسز کے سامنے جبراً این ڈی اے کے لیے ڈلوائے گئے ووٹ، کانگریس کا سنگین الزام

وزیراعظم کے متنازع بیان پر الیکشن کمیشن کا نوٹس ملنے کے بعد بھی جے پی نڈا نےویڈ یو پیغام کے ذریعہ حملہ کیا کہ’’کانگریس درج فہرست ذاتوں، قبائل اور او بی سی کے حقوق چھین کر مسلمانوں کو دینا چاہتی ہے‘‘اس پر کانگریس نے نڈا کے الزام کو دروغ گوئی قرار دیا

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔