یوپی: کانپور شیلٹرہوم کی مزید 9 لڑکیاں کورونا کی زد میں 

Source: S.O. News Service | Published on 29th June 2020, 10:02 PM | ملکی خبریں |

لکھنو،29 / جون (آئی این ایس انڈیا) اترپردیش کے کانپور میں واقع ریاستی شیلٹر ہوم میں انتظامیہ کے کمی کا خمیازہ لڑکیوں کو اٹھانا پڑرہا ہے۔ شیلٹر ہوم کی 9 اور لڑکیوں کی کورونا مثبت پایا گیا ہے۔

اس سے قبل شیلٹر ہوم کی 57 لڑکیاں کورونا مثبت پائی گئیں۔ اب کل متاثرہ افراد کی تعداد 66 ہوگئی ہے۔اس معاملے میں ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر اجیت کمار کو معطل کردیا گیا ہے۔

حکومت کی طرف سے جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ آفیسر کو شیلٹر ہوم کے سلسلے میں غلط معلومات پھیلانے کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی وجہ سے فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔شیلٹر ہوم میں لڑکیوں کے کورونا مثبت ہونے کے معاملے میں بڑی لاپراہی سامنے آئی ہے۔

دراصل ریاستی شیلٹر ہوم میں رہنے والی ایک لڑکی کا 15 جون کو ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ جس کی رپورٹ اس دن مثبت آئی تھی۔ 17 جون کو 33 دیگر رکی جانچ رپورٹ کورونا مثبت پایا گیا۔ لیکن شیلٹر ہوم انتظامیہ اور عملے نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان لڑکیوں کو فوری طور پر الگ نہیں کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

وقت بدل رہا ہے، دوست دوست نہ رہا، پی ایم مودی کے بیان پر ملکارجن کھرگے کا جوابی حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے اڈانی-امبانی کے حوالے سے راہل گاندھی پر وزیر اعظم مودی کی تنقید کا سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت بدل رہا ہے۔ انتخابات کے تین مراحل ہو چکے ہیں اورمودی جی اپنے ہی دوستوں پر حملہ آور ہو گئے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ...

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کا حتمی ڈیٹا جاری، آسام میں سب سے زیادہ 81، یوپی میں سب سے کم 57 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (7 مئی) کو مکمل ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رات 11.40 بجے جاری حتمی اعداد و شمار کے مطابق 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کی تعداد 64.40 رہی جبکہ الیکشن کمیشن کی بہت سی کوششوں کے باوجود اس بار بھی ووٹنگ کی فیصد 2019 سے 2.09 کم رہی۔ جن ...

283 سیٹوں پر ووٹنگ ختم، وزیر اعظم کے چہرے پر گھبراہٹ صاف نظر آ رہی، تیسرے مرحلہ کے بعد کانگریس کا رد عمل

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر آج پورے ملک میں تیسرے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔ اس طرح 283 سیٹوں پر کھڑے سبھی امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہو گیا۔ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ ختم ہونے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں ووٹنگ ٹرینڈ کو ...