بنگلورو ائرپورٹ پر مسافر کے سوٹ کیس سے 72 سانپ اور 6 بندر پکڑے گئے

Source: S.O. News Service | Published on 9th September 2023, 12:40 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 9/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی)  بنگلورو کے ایئرپورٹ پر کسٹمز نے کاروائی کرتے ہوئے 72 سانپ اور چھ بندروں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ خبر کے مطابق جانوروں کو بنکاک سے سوٹ کیسز میں رکھ کر جہاز کے ذریعے بنگلورو لایا گیا تھا۔

کسٹمز کے افسر کے مطابق ’سوٹ کیسز میں سے 78 جانور ملے ہیں جن میں سے 55 پائتھن سانپ ہیں جبکہ 17 کنگ کوبرا سانپ ہیں۔ یہ سانپ سامان میں زندہ پائے گئے اور حرکت کر رہے تھے۔کسٹمز کے افسر نے مزید بتایا کہ سوٹ کیسز میں سے چھ بندر بھی مردہ حالت میں ملے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ زندہ سانپوں کو ان کے ملکوں کو واپس بھیج دیا گیا ہے جبکہ مردہ بندروں کو تلف کردیا گیا ہے۔جانوروں کی اسمگلنگ سے متعلق ایکٹ کے تحت مقدمے کا اندراج ہو چکا ہے اور حکام کی جانب سے اس معاملہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ بنگلور ایئرپورٹ پر سوٹ کیسز سے جانوروں کی برآمدگی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔

اس سے قبل رواں سال جنوری میں بینکاک سے ہی آنے والے سامان میں سے 139 جانور قبضے میں لیے گئے تھے۔ جنوری میں کی جانے والی کاروائی میں تین مسافروں کو بھی حراست میں لیا گیا تھا جن کے سوٹ کیسز میں سے سانپ، طوطے، چھپکلیاں، کچھوے اور بندروں سمیت کئی زندہ جانور ملے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

مرکز کی جانب سے جاری خشک سالی کے لیے ناکافی فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت کا احتجاج

خشک سالی میں راحت کے طور پر مرکزی حکومت کے ذریعے جاری مطالبے سے بہت کم فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت نے سخت احتجاج کیا ہے۔ ریاستی اسمبلی کے احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے وزیر اعلیٰ سدارمیا و نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں آج (27 اپریل) یہ احتاج کیا ...

جے ڈی ایس کے ایم پی کا فحش ویڈیو وائرل، کرناٹک حکومت نے تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی اور جے ڈی ایس کے امیدوار پراجول ریوننا کے جنسی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پراجول ریوننا کا مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے حکومت کو خط لکھ ...

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔