پی ایم مودی کی نوٹ بندی سے گئی 50 لاکھ لوگوں کی ملازمت، حالات ہنوز ابتر: رپورٹ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th April 2019, 11:07 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 17 اپریل(ایس او نیوز؍ ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی کے سال 2016 کے نومبر میں نوٹ بندی کرنے کے فیصلے نے ملک میں بہت بڑے پیمانے پر لوگوں کو بے روزگار کر دیا۔ اس فیصلے نے نہ صرف لوگوں کو بے روزگار کیا بلکہ مستقبل میں بھی روزگار کے مواقع کو ختم کر دیا۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ نوٹ بندی کے بعد سے ملک میں ملازمت سے جڑا بحران اور گہرا ہو گیا ہے۔

یہ باتیں عظیم پریم جی یونیورسٹی کے سنٹر فار سسٹینِبل ایمپلائمنٹ کی ’اسٹیٹ آف ورکنگ انڈیا 2019‘ رپورٹ میں سامنے آئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مودی حکومت کے اس فیصلے سے تقریباً 50 لاکھ لوگوں کی ملازمت چلی گئی تھی۔ رپورٹ بتاتی ہے کہ گزشتہ ایک دہائی میں ملک میں بے روزگاری شرح تیزی سے بڑھی ہے جب کہ سال 2016 کے بعد ملازمت سے جڑا بحران گہرا ہو گیا ہے۔

خبر کے مطابق ’اسٹیٹ آف ورکنگ انڈیا 2019‘ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں 20 سے 24 سال عمر کے لوگوں میں ملازمت کا بحران سب سے زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق نوٹ بندی سے مردوں کے مقابلے خواتین زیادہ بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ ملک میں اس وقت ان کی بے روزگاری شرح کہیں زیادہ ہے۔

یہاں پر غور کرنے والی بات یہ ہے کہ ملک میں بے روزگاری پر نیشنل سیمپل سروے آرگنائزیشن (این ایس ایس او) کے پیریوڈک لیبر فورس سروے کے اعداد و شمار ابھی تک جاری نہیں کیے گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔