ترکی: ناقص گولہ بارود کا دھماکا، 25 فوجی زخمی اور 7 لاپتا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th November 2018, 11:28 AM | عالمی خبریں |

انقرہ11نومبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) ترکی میں حکام نے بتایا ہے کہ ملک کے جنوب مشرقی صوبے ہکارے میں فوج کے ایک اڈّے پر ناقص گولہ بارود کے ذخیرے میں ہونے والے حادثاتی دھماکے میں کم از کم 25 تْرک فوجی زخمی اور 7 لاپتا ہو گئے۔ترکی کی وزارت دفاع کے مطابق یہ دھماکا جمعہ کے روز Sungu Tepe کے فوجی اڈّے میں آرٹلری شوٹنگ کے دوران ہوا۔ مذکورہ فوجی اڈا عراق اور ایران کے ساتھ ترکی کی سرحد کے نزدیک واقع ہے۔وزارت دفاع کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ 25 فوجیوں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم ان کے زخمیوں کی نوعیت کے بارے میں تفصیل نہیں بتائی گئی۔ بیان کے مطابق سات فوجی ابھی تک لاپتا ہیں اور حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔واقعہ کی سنگینی اس بات سے ظاہر ہو رہی ہے کہ وزیر دفاع خلوصی آقار اور مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف یسار گولر بھی ہکارے روانہ ہو گئے۔یہ دھماکا جس فوجی اڈے میں ہوا وہ ایک دور دراز پہاڑی علاقے میں واقع ہے جہاں پہنچنا ایک دشوار امر ہے۔ علاقے میں باقاعدگی کے ساتھ ترکی کی مسلح افواج اور کردستان ورکرز پارٹی کے عناصر کے درمیان چھوٹی موٹی جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔ترکی کے جنوب مشرقی حصّے میں کرد اکثریتی علاقے میں ترک فوج اور کردستان ورکرز پارٹی کے درمیان شدید معرکہ آرائی دیکھی جاتی رہی ہے۔ ترکی کی جانب سے بارہا شمالی عراق میں مذکورہ کرد پارٹی کے مراکز کو بم باری کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

افغانستان: سیلابی صورتحال، 300؍ افراد ہلاک، سیکڑوں لاپتہ

بغلان میں نیچرل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے صوبائی ڈائریکٹر ہدایت اللہ ہمدرد کے مطابق، سیلاب نے کئی اضلاع میں گھروں اور املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرنے والوں کی تعداد ابتدائی تھی اور بہت سے لوگ لاپتہ ہونے کی وجہ سے اس میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ہندوستان نے اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کی رکنیت کے حق میں ووٹ دیا

ہندوستان نے جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کے مسودے کے حق میں ووٹ دیا جس میں کہا گیا تھا کہ فلسطین اہل ہے اور اسے اقوام متحدہ کا مکمل رکن کے طور پر تسلیم کیا جانا چاہئے اور سلامتی کونسل کو اس معاملے پر فلسطین کے حق میں دوبارہ غور کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

دنیا میں سب سے زیادہ کروڑ پتی نیویارک میں، ایک دہائی میں 48 فیصد زیادہ

نیویارک کے لوگوں کے پاس اب بھی دنیا کے کسی بھی دیگر شہر کے مقابلے 3 ٹریلین سے زائد کی دولت ہے۔ یہ معلومات ’بلومبرگ‘ کی ایک رپورٹ کی سامنے آئی ہے۔ بلومبرگ کے امیگریشن کنسلٹنسی فرم ’ہِنلے اینڈ پارٹنرس‘ نے دنیا کے امیر ترین شہروں کی عالمی درجہ بندی کی فہرست جاری کی ہے۔ اس کے ...