کشمیر: پولیس کا جواہر ٹنل کے نزدیک ایک ٹرک سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ، دو گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 9th September 2020, 9:46 PM | ملکی خبریں |

سری نگر،9؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں جواہر ٹنل کے نزدیک دو افراد کو گرفتار کر کے ان کے تحویل سے اسلحہ بشمول ایک امریکی ساخت کی رائفل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے جموں کے ضلع سانبہ سے آ رہے ایک ٹرک کو گزشتہ رات جواہر ٹنل کے نزدیک روک کر اس کی تلاشی لی گئی۔ انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران ٹرک سے اسلحہ بشمول ایک امریکی ساخت کی رائفل برآمد کی گئی ہے۔

گرفتار شدہ افراد کی شناخت بلال احمد ولد غلام محمد کٹے اور شہنواز احمد میر ولد ظہور احمد میر ساکنان شوپیاں کے بطور ہوئی ہے۔ گرفتار شدگان سے ایک اے کے 47 رائفل اور اس کے دو میگزین، ایک امریکی ساخت کی ایم 4 کاربائن رائفل اور اس کے تین میگزین، چھ چینی ساخت کے پستول اور ان کے بارہ میگزین شامل ہیں۔ ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے اس واقعے سے منسلک ضلع رام بن سے مزید تین افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

سری نگر میں قائم فوج کی چنار کور نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر کہا ہے کہ 'گزشتہ نصف شب کو جموں و کشمیر پولیس کو ملنے والی ایک خفیہ اطلاع کی بنا پر ضلع کولگام میں جواہر ٹنل کے نزدیک ایک مشترکہ آپریشن کے دوران دو مشتبہ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ اکھنور جموں سے آنے والے ایک ٹرک سے ایک اے کے 47 رائفل، ایک ایم 4 یو ایس کاربائن اور چھ چینی ساخت کے پستول برآمد کیے گئے ہیں'۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔