ٹیکہ لگوانے کے بعد کورونا سے متاثر ہونے والوں کی شرح انتہائی کم ، حکومت نے پہلی بار اعداد و شمار جاری کئے ، ایک ہزار میں 2 سے 4 افراد ہی ایسے ہیں جو ٹیکہ کے بعد بھی کووڈ کا شکار ہوئے 

Source: S.O. News Service | Published on 22nd April 2021, 2:10 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،22؍اپریل  (ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا کا ٹیکہ لگوانے کے بعد کوڈ کا شکار ہوجانے کے تعلق سے عوام میں پائی جارہی بے چینی کے درمیان مرکزی حکومت نے بدھ کو پہلی بار اعداد وشمار جاری کر کے بتایا ہے کہ ایسے معاملات انتہائی کم ہیں۔

انڈین کونسل  فارمیڈ یکل ریسرچ ( آئی سی ایم آر) کے ڈائریکٹر جزل بلرام بھارگو نے بتایا کہ ’’ٹیکہ لگوانے کے بعد ایک ہزار میں2 سے4 افراد کے ساتھ ہی ایسا ہوا ہے کہ وہ کورونا سے متاثر ہوۓ ہیں۔ یہ بہت ہی معمولی تعداد ہے اس لئے فکر مند ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔“انہوں نے بتایا کہ جن لوگوں نے بھا رت یو ٹیک کا بنایا ہوا ٹیکہ کو دیکسین لیا تھا ان میں کورونا سے متاثر ہونے کی شرح%0.04 فیصد ہے۔

مرکزی وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق کو دیکسین کا پہلا ٹیکہ لینے والے 93 لاکھ  56ہزار436افراد میں سے4 ہزار208 کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ تقریبا اتنے ہی لوگ دوسرا ٹیکہ لینے کے بعد بھی کووڈ ۔19 سے متاثر ہوۓ ہیں۔ جن 17  لاکھ37 ہزار78 افرادنے کوویکسین کے دونوں ڈوز لئے ہیں ان میں سے 695 افراد پازیٹیو پاۓ گئے ہیں۔

آکسفورڈ کی ایجاد کردہ کووی شیلڈ جسے پونے کا سیرم انسٹی ٹیوٹ بنار ہا ہے اس کا ٹیکہ لینے والوں میں کورونا سے متاثر ہونے کی شرح کودیکسین کے مقابلے میں بھی کم ہے۔ کووی شیلڈ کا پہلا ٹیکہ لینے والوں میں سے صرف 0.02فیصد ہی کورونا سے متاثر ہوۓ ہیں۔ دوسرے ڈوز کے بعد کورونا پازیٹیوآ نے والوں کا فیصد0.03 ہے۔ حکومت نے اطمینان دلا یا ہے کہ یہ اعداد وشمار ثابت کرتے ہیں کہ کورونا کا ٹیکہ محفوظ اور بااثر ہے نیز کورونا کی وبا سے مقابلہ کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکہ لینا چاہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔