موب لنچنگ: 49 دانشوروں کی حمایت میں سامنے آئے 185 قلم کار و فنکار

Source: S.O. News Service | Published on 8th October 2019, 6:20 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،8؍اکتوبر(ایس او نیوز؍یو این آئی) ملک کے 185قلم کاروں اور فنکاروں نے موب لنچنگ یعنی ہجومی تشددکوروکنے کے لیے ملک کے 49دانشوروں کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج ہونے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ وزیر اعظم نریندرمودی کو لکھے گئے خط میں ظاہر کی گئی تشویش کی حمایت کرتے ہیں ۔ دراصل ان 49دانشوروں نے پی ایم نریندر مودی کو 23جولائی کو خط لکھ کر ہجومی تشدد پر سخت تشویش ظاہر کی تھی جس کے بعد یہ خط لکھے جانے کی وجہ سے ان کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج کیاگیاتھا۔

انڈین کلچرل فورم کی طرف سے 185قلم کاروں اور فنکاروں نے اپنے مشترکہ بیان میں سوال کیا کہ ہماری ثقافتی برادری کےساتھیوں کے ذریعہ موب لنچنگ کے خلاف خط لکھنا ملک سے غداری ہے،کیا یہ ایک سازش نہیں ہے۔ اس میں عدالت کا استعمال کرکے ذمہ دار شہریوں کی آواز دبانے کی کوشش کی گئی ہے۔

بیان میں سبھی قلم کاروں و فنکاروں نے یہ بھی کہا کہ’’ہم سبھی ایک سمجھدار شہری ہونے کے ناطے اس واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہیں اور اپنے ساتھیوں کے ذریعہ وزیراعظم کو لکھے گئے ہر لفظ کی حمایت کرتے ہیں۔ہم ثقافتی، تعلیمی اور قانونی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ اس معاملہ کو اور آگے بڑھائیں۔ہمارے جیسے اور لوگ یہ آواز اٹھائیں اور ہجومی تشددکے خلاف آواز بلندکریں۔ہمارا ملک ایک مقتدر،سوشلسٹ، سیکولر اور جمہوری ہے اس لیے مسلمانوں، دلتوں اور اقلیتوں پر اس طرح کے حملے نہیں ہونے چاہئیں۔‘‘

بیان پر دستخط کرنے والے دانشوروں میں معروف قلم کار نین تاراسہگل،رقاصہ ملیکا سارابھائی،نصیرالدین شاہ، سہاسنی علی،اشوک واجپئی،چندر کانت پاٹل،گری دھر راٹھی،گیتا ہری ہرن،ہرش مندر،ششی دیش پانڈے،ایرا بھاسکر اور مردولا گرگ وغیرہ شامل ہیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔