گجرات کے وڈوڈرا جھیل میں کشتی الٹنے سے 14 طلباء سمیت 16 کی موت؛ غرق طلبہ کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th January 2024, 9:22 PM | ملکی خبریں |

وڈودرا 18 جنوری (ایس او نیوز) گجرات کے وڈودرا کے مضافات میں واقع ہرنی جھیل میں  ایک کشتی اُلٹنے سے  14 اسکولی بچوں  سمیت 16 افراد کی موت  واقع ہو گئی۔واردات جمعرات کو پیش آئی۔ پتہ چلا ہے کہ  کشتی پر 27 طلباء اپنے اساتذہ کے ساتھ  پکنک پر نکلے تھے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  جھیل میں غرق ہونے والے دس طلبہ کو بچالیا گیا ہے، مزید  لاپتہ طلباء کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری  ہے۔ گجرات کے وزیر تعلیم کوبیر دینڈور نے بتایا  کہ تلاشی مہم کے لیے این ڈی آر ایف اور فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

اُدھر دوسری طرف وڈودرا کے چیف فائر آفیسر پارتھ برہمبھٹ کے حوالے سے  بتایا گیا ہے  کہ "اسکول کے طلباء کو لے کر جانے والی ایک کشتی، جو یہاں پکنک پر آئی تھی، ہرنی جھیل میں شام کو اُلٹ گئی۔ فائر بریگیڈ نے اب تک سات طلباء کو بچا لیا ہے، جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔"  

بتایا گیا ہے کہ فائر بریگیڈ کے عملے کے موقع پر پہنچنے سے پہلے کچھ مقامی لوگوں نے کچھ بچوں کو بچا لیا تھا جنہیں مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔ 

وڈودرا کے ایم پی رنجن بین دھننجے بھٹ نے بتایا  کہ جو بھی اس حادثہ کا ذمہ دار ہے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ان کے مطابق کشتی  میں  گنجائش سے زیادہ لوگ سوار تھے، جس کے نتیجے میں کشتی  الٹ گئی۔ 

اطلاعات کے مطابق کچھ اساتذہ کے ساتھ طلباء پانی گیٹ کے نیو سن رائز اسکول کے تھے، وہ تقریباً  سہ پہر 4.30 بجے جھیل پر پکنک کے لیے آئے تھے  اور ایک کشتی پر سوار ہوئے تھے۔ کشتی میں بظاہر 16 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی لیکن اس میں 27 افراد سوار تھے۔ بعض میڈیا رپورٹوں کے مطابق بوٹ پر لائف جیکٹ نہیں تھی، جبکہ بعض میڈیا رپورٹوں کے مطابق ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے  کہ آیا انہوں نے لائف جیکٹس پہنی  تھیں یا نہیں۔

 

 

 

ایک نظر اس پر بھی

گرمی کی شدت! لو لگنے سے دنیا بھر میں ہر سال 1.53 لاکھ افراد کی ہوتی ہے موت، ہندوستان میں سب سے زیادہ ہلاکتیں

ہندوستان کی کئی ریاستوں میں اس وقت شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ دھول بھری گرم ہوا سے عوام پریشان ہیں اور ’لو‘ لگنے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اس درمیان ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دنیا بھر میں سالانہ 1.53 لاکھ سے زیادہ اموات لو لگنے کی وجہ سے ہوتی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے آندھرا پردیش کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کو کیا طلب، ووٹنگ کے دوران تشدد معاملہ پر ایکشن

آندھرا پردیش میں ووٹنگ کے دوران تشدد معاملہ پر الیکشن کمیشن نے سخت قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے تشدد کے واقعات کو روکنے میں انتظامیہ کی ناکامی سے متعلق ’ذاتی طور سے وضاحت‘ دینے کے لیے ریاست کے چیف سکریٹری اور پولیس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) کو جمعرات کے روز طلب ...

منیش سسودیا کی عدالتی حراست میں 30 مئی تک توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے بدھ کو شراب کے مبینہ گھوٹالے میں عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 30 مئی تک توسیع کر دی۔ خیال رہے کہ سسودیا کی عدالتی حراست بدھ کو ختم ہو گئی۔ راؤس ایونیو کورٹ کی جج کاویری باویجا نے حراست میں توسیع کا حکم ...

عوام نے پی ایم مودی کو الوداع کرنے کا فیصلہ کر لیا، 4 جون کو ’انڈیا‘ کی حکومت بنے گی: ملکارجن کھرگے

  کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بدھ (15 مئی) کو لکھنؤ میں کہا کہ چار مرحلوں کے لوک سبھا انتخابات کے بعد انڈیا اتحاد مضبوط پوزیشن میں ہے۔ عوام نے وزیر اعظم نریندر مودی کو الوداع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا الائنس 4 جون کو نئی حکومت بنا رہا ہے۔ کانگریس صدر یوپی کے ...

سپریم کورٹ نے نیوز کلک کے ایڈیٹر پربیر پرکایستھ کو رہا کرنے کا حکم دیا

سپریم کورٹ نے بدھ (15 مئی) کو یو اے پی اے معاملے میں  دہلی پولیس کے ذریعہ نیوز کلک کے ایڈیٹر پربیر پرکایستھ کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے پربیر پرکایستھ کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ دہلی پولیس نے پرکاستھ کو نیوز کلک میں چینی فنڈنگ ​​سے ہندوستان مخالف ...

امت شاہ نے سنبھالی یوپی کی کمان، ناراض لیڈروں کو منانے کی کوشش; بی جے پی میں کہیں کچھ گڑبڑ تو نہیں!

اتر پردیش میں انتخابات کے چار  مراحل کی تکمیل کے ساتھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو درپیش چیلنجوں کے پیش نظر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، جنہیں اب پارٹی کا چانکیہ کہا جاتا ہے، نے سب سے زیادہ لوک سبھا  سیٹوں والی  ریاست کی کمان سنبھال لی ہےناراض چھتریہ  لیڈروں کو راضی کرنا ہو، انہیں ...