پاکستان کے سندھ میں سڑک حادثے میں 12 افراد جاں بحق، 11 زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 12th October 2023, 12:09 PM | عالمی خبریں |

سندھ، 12/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں بدھ کی شام ایک سڑک حادثے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 11 دیگر زخمی ہوگئے۔  یہ اطلاع ایک افسر نے دی۔

ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنر احمد فواد شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ خیرپور کے علاقے بابرلوئی بائی پاس کے قریب مسافر وین اور کار میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

افسران نے بتایا کہ زخمیوں میں سے پانچ اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ گئے، جس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہوگئی۔ اہلکار نے خدشہ ظاہر کیا کہ مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ بعض زخمیوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔افسر کے مطابق مسافر وین سکھر سے خیرپور جارہی تھی کہ سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

افغانستان: سیلابی صورتحال، 300؍ افراد ہلاک، سیکڑوں لاپتہ

بغلان میں نیچرل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے صوبائی ڈائریکٹر ہدایت اللہ ہمدرد کے مطابق، سیلاب نے کئی اضلاع میں گھروں اور املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرنے والوں کی تعداد ابتدائی تھی اور بہت سے لوگ لاپتہ ہونے کی وجہ سے اس میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ہندوستان نے اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کی رکنیت کے حق میں ووٹ دیا

ہندوستان نے جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کے مسودے کے حق میں ووٹ دیا جس میں کہا گیا تھا کہ فلسطین اہل ہے اور اسے اقوام متحدہ کا مکمل رکن کے طور پر تسلیم کیا جانا چاہئے اور سلامتی کونسل کو اس معاملے پر فلسطین کے حق میں دوبارہ غور کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

دنیا میں سب سے زیادہ کروڑ پتی نیویارک میں، ایک دہائی میں 48 فیصد زیادہ

نیویارک کے لوگوں کے پاس اب بھی دنیا کے کسی بھی دیگر شہر کے مقابلے 3 ٹریلین سے زائد کی دولت ہے۔ یہ معلومات ’بلومبرگ‘ کی ایک رپورٹ کی سامنے آئی ہے۔ بلومبرگ کے امیگریشن کنسلٹنسی فرم ’ہِنلے اینڈ پارٹنرس‘ نے دنیا کے امیر ترین شہروں کی عالمی درجہ بندی کی فہرست جاری کی ہے۔ اس کے ...