جنوبی ہند میں بارش کا قہر اور شمالی ہند میں گرمی نے کیا بے حال، کیرالہ میں 11 افراد کی موت

Source: S.O. News Service | Published on 25th May 2024, 5:00 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 25/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) ہندوستان میں ان دنوں موسم کا قہر بڑے پیمانے پر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ہندوستان کے شمالی علاقوں میں جہاں تیز دھوپ اور لو سے لوگ بے حال ہوئے جا رہے ہیں، وہیں جنوبی ہند کے علاقوں میں موسلادھار بارش نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ شمالی ہند میں مانسون کے آنے میں ابھی تاخیر ہے۔ محکمہ موسمیات نے تو شمال مغربی ہند کے لیے ریڈ الرٹ اور کیرالہ کے کچھ اضلاع کے لیے یلو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

کیرالہ میں مانسون سے قبل کی سرگرمیوں نے تباہی مچا رکھی ہے۔ کیرالہ کے کئی اضلاع میں درمیانہ سے تیز بارش ہو رہی ہے۔ کیرالہ کے سات اضلاع کے لیے محکمہ موسمیات نے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ اضلاع ہیں ترووننت پورم، کولم، الپوجھا، ایرناکولم، کوزیکوڈ، کنور اور کاسرگوڈ۔ ان اضلاع میں 6 سے 11 سنٹی میٹر بارش کا الرٹ ہے۔ انڈمان نکوبار میں بھی شدید بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیرالہ کے کابینہ وزیر کے. راجن نے بتایا کہ 9 سے 23 مئی تک ریاست میں بارش سے متعلق سرگرمیوں میں 11 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ اس میں 6 افراد ڈوبنے سے، ایک گھر گرنے سے، تو وہیں دو افراد بجلی گرنے سے ہلاک ہوئے ہیں۔ ہفتہ کے روز زوردار بارش کا الرٹ جاری کرنے کے ساتھ محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو سمندر میں نہ اترنے کی تنبیہ کی ہے۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران وہ اپنے بچوں کو تالاب یا ندیوں کے پاس نہ جانے دیں۔ انھوں نے بتایا کہ مقامی انتظامیہ، فائر بریگیڈ، پولیس اور ریونیو محکمہ ایمرجنسی حالات کے لیے الرٹ پر ہیں۔ این ڈی آر ایف کی دو ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں۔

دوسری طرف شمالی ہند ان دنوں شدید گرمی اور لو سے بدحال ہے۔ محکمہ موسمیات نے شمال مغربی ہند میں آئندہ چار دنوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ راجستھان میں درجہ حرارت جمعہ کے روز اعلیٰ سطح پر تھا۔  دہلی میں درجہ حرارت کچھ کم ضرور رہا، لیکن اب بھی سورج کی تپش جھلسا دینے والی ہے۔ راجستھان میں تو گرمی اپنے ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ پھلودی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 49.0 ڈگری سلسیس، جیسلمیر میں 48.3 ڈگری سلسیس، جودھپور میں 47.6 ڈگری سلسیس اور باڑمیر میں 48.2 ڈگری سلسیس درج کیا گیا۔

محکمہ موسیمات کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر، پنجاب اور ہریانہ میں ابھی لو والی حالت رہے گی۔ چار دنوں تک یہاں گرم ہوا چل سکتی ہے۔ محکمہ نے راجستھان، گجرات اور کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ ہماچل اور جموں و کشمیر کے لیے بھی اگلے چار دنوں تک ہیٹ ویو (گرم ہوا) کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مہاراشٹرا کے طلبہ توجہ دیں؛ بارہویں سائنس کے بعدڈائریکٹ سیکنڈ ایئر انجیئنرنگ ڈپلومہ کورسس میں داخلے

بارہویں سائنس میں کامیاب طلباء و طالبات کو یہ اطلاع دیجاتی ہے کہ ریاست مہاراشٹرا کی تمام پولی ٹیکنک کالجوں میں ڈائریکٹ سیکنڈ ایئر انجینئرنگ ڈپلومہ کورسیس (پولی ٹیکنیک) میں داخلہ کے لئے رجسٹریشن کا آغاز ہو چکا ہے

سابق ایم ایل سی محمد اقبال کے1097 کروڑ روپے کے اثاثوں کوای ڈی نے ضبط کیا

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سہارنپور میں غیر قانونی کانکنی کے معاملے میں بڑی کارروائی کی ہے۔ ای ڈی نے بی ایس پی کے سابق ایم ایل سی محمد اقبال کی گلوکل یونیورسٹی کی 121 ایکڑ زمین اور تمام عمارتوں کو ضبط کر لیا ہے۔ بی ایس پی کے سابق ایم ایل سی محمد اقبال کی ضبط کی گئی جائیداد کی ...

لوک سبھا اسپیکر الیکشن کے لئے انڈیا الائنس کی حکمت عملی

لوک سبھا انتخابات کے بعد ایک بار پھر مرکز میں مودی حکومت بن گئی ہے۔ اب لوک سبھا کے اسپیکر کے لیے انتخابات ہونے ہیں، اس کو لے کر سیاست شروع ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعت اسپیکر کے انتخاب کے لیے اپنا امیدوار کھڑا کرسکتی ہے۔ اگر ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ اپوزیشن کو دیا گیا تو ...

طلبا تنظیم این ایس یو آئی نے نیٹ کا امتحان دوبارہ کرانے کا کیا مطالبہ، این ٹی اے پر فوری پابندی لگانے کی اپیل

این ایس یو آئی (نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا) کے قومی صدر ورون چودھری کی قیادت میں آج یونین دفتر سے جنتر منتر تک پرامن مشعل مارچ منعقد کیا گیا۔ اس مارچ کا مقصد حال ہی میں ہوئے این ٹی اے اور نیٹ امتحان گھوٹالہ کے خلاف بیداری پیدا کرنا اور احتجاج درج کرنا تھا، جس نے پورے ملک ...

نیٹ پرچہ سوالات افشاء کیس، امتحان سے ایک دن پہلے پیپر ملنے کا انکشاف

بہار پولیس کے معاشی جرائم یونٹ (ای او یو) نے جو نیشنل ایلجبلیٹی کم انٹرنس ٹسٹ (نیٹ۔ یوجی) 2024ء میں پرچہئ سوالات کے افشاء کی تحقیقات کررہی ہے، ہفتہ کے روز 11 امیدواروں کو نوٹسیں روانہ کی ہیں، جن پر اس جرم میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔