فرانس میں آتشزدگی سے 10 افراد ہلاک، 14 زخمی
پیرس،16؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) مشرقی فرانس میں لیون کے نواحی علاقے والکس این ویلن میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے جمعہ کو پانچ بچوں سمیت کم از کم 10 افراد ہلاک اور 14 دیگر زخمی ہو گئے۔ مقامی حکام نے یہ اطلاع دی۔ آورگن-رون-ایلپس خطے کے پریفیکچر نے ٹوئٹر پر کہا کہ "ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق پانچ بچوں سمیت 10 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ متاثرین میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے اور 10 دیگر کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ زخمیوں میں دو فائر فائٹرز بھی شامل ہیں۔
یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 3.12 بجے پیش آیا۔ 170 فائر ٹینڈرز اور 65 گاڑیاں ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے لیے جائے حادثہ پر بھیجی گئیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔