بہار کے کورجی مسجد سے حراست میں لئیے گئے 10؍غیر ملکی تبلیغی جماعت کے ساتھیوں میں کورونا وائرس کے کوئی نشان نہیں!

Source: S.O. News Service | Published on 25th March 2020, 10:20 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ،25؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) پٹنہ کے تھانہ دیگھا علاقہ کے کورجی محلہ میں ایک مسجد سے حراست میں لئے گئے 10 غیر ملکی مذہبی مبلغین کی تفتیش میں کورونا وائرس کے کوئی نشان نہیں پائے جانے کے بعد پولیس نے انہیں رہا کردیا۔

دیگھا پولیس اسٹیشن انچارج منوج کمار نے بتایا کہ مقامی لوگوں کی شکایت پر ان لوگوں کو تفتیش کے لئے پٹنہ ایمس بھیج دیا گیا تھا، لیکن انہیں کورونا وائرس کے کوئی نشان نہیں ملنے کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔ یہ تمام افراد کو غزستان کے رہاشی ہیں، جو کہ 26؍ جنوری کو نئی دہلی نظٓام الدین مرکز آئے تھے اور پٹنہ کے پیر بھور اور پھلواری شریف علاقوں میں تبلیغی دعوت دینے کے بعد پیر کی صبح کورجی مسجد پہنچے تھے۔ ان غیر ملکی شہریوں کے ساتھ، راہبر (رہنما) بطور اُتر پردیش کے دو اور لوگ بھی تھے۔

دوسری طرف بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی نے پیر کے روز کہا کہ ریاستی حکومت نے کورونا وائرس کے انفیکشن کی روک تھام کے لئے ریاست میں لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی کی وجہ سے جی ایس ٹی ادا نہ کرنے والوں کے بینک اکاؤنٹ کو منسلک کرنے کا ابتدائی حکم دیا تھا ۔ اگلے حکم تک واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سشیل کمار نے کہا کہ بینکوں کو ریاست کے 8033 ٹیکس دہندگان کے اکاؤنٹ منسلک کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ جی ایس ٹی کے تحٹ 375 کروڑ کی بقایا سنٹرل سیلز ٹیکس اور انٹری ٹیکس ایکٹ کے تحت 4248 نوٹیفیکیشن جاری  رقم کے لئے کردیئے گئے تھے جو اگلے احکامات تک ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔