ہاسن، 16/ ستمبر (ایس او نیوز ): کرناٹک کے ہاسن ضلع میں مویشیوں کو تالاب میں دھوتے وقت ایک شخص کا پاؤں پھسلنے سے غرق ہوتا دیکھ کر دوسرا شخص جب اسے بچانے کے لئے اترا تو وہ بھی تالاب میں ڈوب جانے کی واردات پیش آئی ہے۔ یہ حادثہ ہولے نرسی پور تعلقہ کے بندی شیٹّہ ہلّی گاؤں میں منگل کو پیش آیا۔
متوفیوں کی شناخت کینگی گوڈا (60) اور کمار (30) کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں اسی گاؤں کے رہنے والے تھے۔ ذرائع کے مطابق کینکی گوڈا مویشیو کو دھونے کے لئے تالاب میں اترا تھا، اچانک وہ تالاب میں گرگیا تو کمار اسے بچانے کے لئے تالاب میں اترا، مگر دونوں تالاب میں ڈوب کر لاپتہ ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے اہلکار موقع پر پہنچے اور تالاب میں دونوں افراد کی تلاش شروع کی۔ ہولے نرسی پور دیہی پولیس بھی موقع پر پہنچی اور واقعے کا جائزہ لیا۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔