Mon, 08 May 2017 18:40:39
قازق دارالحکومت آستانہ میں شام کے حوالے سے مذاکرات میں سیف زونز سے متعلق معاہدہ طے پانے کے بعد پْرتشدد کارروائیوں میں کمی آنے کے باوجود پیر کے روز بشار حکومت کی جانب سے گولہ باری اور فضائی حملے کیے گئے۔ فائر بندی کی یہ خلاف ورزیاں بالخصوص دمشق کے نواحی علاقوں اور حماہ میں ریکارڈ کی گئیں۔
View more
Mon, 08 May 2017 18:34:45
عراق میں انسداد دہشت گردی فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل معن السعدی نے پیر کے روز بتایا ہے کہ ہماری فورسز نے موصل کے مغربی حصے میں 'صناعہ وادی عکاب' کے علاقے کو آزاد کرانے کے لیے پیش قدمی کی ہے۔ السعدی نے باور کرایا کہ انسداد دہشت گردی کی فورس نے مذکورہ علاقے کا گھیراؤ کر کے اس پر دھاوا بول دیا۔
View more
Mon, 08 May 2017 11:55:37
اسرائیلی جیلوں میں مقید سینکڑوں فلسطینی اسیران کی جانب سے اپنے بنیادی مطالبات کے حق میں شروع کی جانیوالی بھوک ہڑتال کے 19 دن مکمل ہوگئے ہیں اور یہ ہڑتال اپنے 20 ویں دن میں داخل ہوگئی ہے۔
View more
Mon, 08 May 2017 11:52:24
مصری حکام نے ایک بار پھر رفح کراسنگ کو یکطرفہ ٹریفک کے لئے کھولتے ہوئے مصری سرحدپرپھنسے ہوئے افراد کو غزہ میں داخلے کی اجازت دے دی۔
View more
Mon, 08 May 2017 11:48:48
ایرانی فوج نے صدر حسن روحانی کو ان کے دفاعی پروگرام سے متعلق بیان پر متنبہ کیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق روحانی نے ایرانی میزائلوں پر اسرائیل مخالف نعرے لکھنے کے معاملے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔انتخابی مباحثے کے دوران روحانی نے حیران کن طور پر ملکی انقلابی گارڈز کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ مثال کے طور پر انہوں نے اس بات پر تنقید کی کہ بیلاسٹک میزائلوں کے تجربات سے قبل ان پر اسرائیل مخالف نعرے
View more
Mon, 08 May 2017 11:33:47
پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ ملکی دارالحکومت اسلام آبادمیں تعمیرکیاجانے والا نیا بین الاقوامی ہوائی اڈہ اس سال اگست کے وسط میں کام کرنا شروع کر دے گا۔نیوزایجنسی روئٹرزکی اسلام آبادسے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کا نیا بین الاقوامی ایئرپورٹ اس سال اگست کے وسط میں پروازوں اورمسافروں کے لیے کھول دیا جائے گا۔
View more
Mon, 08 May 2017 11:28:52
غزہ میں حماس کے ذرائع ابلاغ کے مطابق تنظیم کے سینئیر رہنما اسماعیل ہنیہ کو اس فلسطینی اسلامسٹ گروپ کا سربراہ منتخب کرلیا گیا ہے۔ اسماعیل ہنیہ سے قبل اس عہدے پر خالد مشعل فائزتھے۔ہنیہ کو اْن کے پیش روکے برعکس حقیقت پسندانہ سوچ کاحامل سمجھا جاتا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ وہ غزہ کے علاقے ہی میں قیام کریں گے۔چون سالہ اسماعیل ہنیہ کے حماس کی سربراہی سنبھالنے کے بعد توقع ہے کہ اس تنظیم کو عالمی سطح پر اپ
View more
Mon, 08 May 2017 11:22:56
بحرین کی وزارت خارجہ نے لبنان میں شامی حکومت کے سفیرکے بیان کی پْر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان مملکتِ بحرین کے اندرونی معاملات میں ناقابلِ قبول مداخلت اور امور کی حقیقت سے واضح انکار ہے۔لبنان میں شامی حکومت کے سفیر نے ایران کے حمایت یافتہ چینل اللؤلوکو دیے گئے ایک انٹرویو میں الزام عائد کیا تھا کہ بحرین فرقہ وارانہ تنازعات بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے۔
View more
Mon, 08 May 2017 11:12:19
جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن مارک مشرق وْسطیٰ کے دورے پر اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔ گزشتہ شب انہوں نے اسرائیلی صدرریووین ریولِن سے یروشلم کی ایک مارکیٹ میں غیر رسمی ملاقات بھی کی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy