Sat, 15 Jul 2017 20:05:12
بہار میں حکمراں مہاگٹھ بندھن میں سیاسی بحران کے پس منظر میں شرد پوار کی قیادت والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے آج وزیراعلی نتیش کمار کو خبردار کیا کہ وہ عجلت میں ایسا کوئی قدم نہ اٹھائیں جس سے ریاست کے مفاد کو نقصان پہنچے۔
View more
Sat, 15 Jul 2017 20:00:33
قومی دلت مہا پنچایت اور ڈاکٹر امبیڈکر پرنروابھوم کمیٹی، دہلی کے قومی صدر اندریش گجبھیے نے آج الزام لگایا کہ ملک میں ہورہے صدارتی انتخابات میں اپوزیشن کی امیدوار میرا کمار امبیڈکر مخالف ہیں۔گجبھیے نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ صدرکے انتخاب میں کھڑے امیدواروں میں اپوزیشن کی امیدوار میرا کمار، امبیڈکر مخالف ہیں اور این ڈی اے کے امیدواررام ناتھ کوود امبیڈکروادی ہیں۔
View more
Sat, 15 Jul 2017 19:56:19
دہلی کے وزیراعلیٰ اورعام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کی حکمت عملی میں ایک نئی تبدیلی دیکھنے مل رہی ہے۔سب سے چھوٹی بات پرمرکزی سرکار اور پی ایم مودی پر حملہ کرنے والے کیجریوال پنجاب اور گوا انتخابات کے بعد ہی تیکھی بیان بازی کرنے سے بچتے نظرآ رہے ہیں۔دہلی میں مضبوط اقتدار رکھنے والے کیجریوال ایم سی ڈی انتخابات میں شکست کاسامنا کے بعد سے ہی اس کی شبیہ کو تبدیل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔
View more
Thu, 13 Jul 2017 22:41:53
جموں وکشمیرکی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے آج کہاکہ وادی کے لوگ زندگی میں اس خوف سے مقابلہ کریں گے اور ریاست کوخوشحال بنانے کے لئے کوشش کرنی ہوں گی۔وہ سری نگر کے مضافات میں واقع شہیدوں کی قبر پر شہیدوں کوخراجِ عقیدت پیش رہی تھیں۔محبوبہ مفتی نے کہاکہ ہمیں زندگی میں اس خوف سے مقابلہ کریں گے، جموں وکشمیر کے حالات سے مقابلہ کریں گے جسے کچھ لوگوں نے یرغمال بنارکھاہے۔
View more
Thu, 13 Jul 2017 22:38:42
جموں وکشمیر میں علیحدگی پسندوں کی جانب سے طلب ہڑتال کے پیش نظر حکام نے وادی میں قانون و انتظام برقرار رکھنے کیلئے آج شوپیاں میں کرفیو اور کشمیر کے کئی حصوں میں پابندی لگا دی ہے۔پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ قانون برقرار رکھنے کیلئے احتیاطا جنوبی کشمیر کے شوپیاں شہر میں کرفیولگایاگیاہے۔
View more
Thu, 13 Jul 2017 22:25:57
ممبئی کے انتہائی مصروف چرچ گیٹ ریلوے اسٹیشن پر بم لگائے جانے کی وارننگ کوری افواہ نکلی۔فون پرملی اطلاع پرحرکت میں آئی پولیس نے پورے علاقے کی شدید تلاشی لی، لیکن پولیس کو ایسا کوئی بھی سراگ ہاتھ نہیں لگا۔پولیس نے بتایا کہ فون پردی گئی انتباہ کوری افواہ تھی۔ریلوے سیکورٹی فورسز (آر پی ایف)کے مطابق اس کے کنٹرول روم پر صبح تقریباََ10:45بجے فون آیاکہ اسٹیشن پرایک بم پھٹنے والاہے۔
View more
Thu, 13 Jul 2017 22:22:46
اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے کسی بھی دورے سے پہلے اےئرکنڈیشنروں، زعفرانی رنگ کے گمچھوں اورصوفے کابندوبست کیاجاتا رہا ہے، لیکن اب ایسانہیں ہو گا۔وزیراعلیٰ نے اپنے افسروں کو مکمل طور روک لگانے کا حکم دیا ہے، اوران احکامات پر عمل نہیں ہونے پر تادیبی کارروائی کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔گزشتہ ماہ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہاتھاکہ ہمیں زمین پر بیٹھنے کی عادت ہے۔
View more
Thu, 13 Jul 2017 22:19:01
پولیس نے حریت کانفرنس کے اعتدال پسند دھڈے کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کو آج اپنے حامیوں کے ساتھ شہر کے نکشبدصاحب علاقے میں شہداء کی قبرستان کی طرف بڑھنے کے دوران حراست میں لے لیا۔
View more
Thu, 13 Jul 2017 22:16:34
آل انڈیایونانی طبّی کانگریس کے زیراہتمام ’جوائنٹ ایکشن کمیٹی برائے فروغِ طب یونانی‘ کی ایک ہنگامی میٹنگ ممتازمجاہدِآزادی مسیح الملک حکیم اجمل خاں کی زندہ یادگار آیوروید اینڈ یونانی طبیہ کالج کے وجود کو لے کر بلائی گئی ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدرڈاکٹرمحمدشمعون(سابق جوائنٹ ایڈوائزر یونانی، حکومت ہند)کے مطابق مذکورہ ایکشن کمیٹی میں شامل آل انڈیایونانی طبّی کانفرنس، گلوبل یونانی میڈیسن اینڈ ریسرچ فا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy