ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پارلیمانی احاطے میں اپوزیشن کا احتجاج، ’مودی-شاہ ایوان میں آئیں اور جواب دیں‘ کا مطالبہ

پارلیمانی احاطے میں اپوزیشن کا احتجاج، ’مودی-شاہ ایوان میں آئیں اور جواب دیں‘ کا مطالبہ

Tue, 04 Aug 2026 17:30:21    S O News
پارلیمانی احاطے میں اپوزیشن کا احتجاج، ’مودی-شاہ ایوان میں آئیں اور جواب دیں‘ کا مطالبہ

نئی دہلی ، 4/ اگست (ایس او نیوز /ایجنسی)کانگریس، سماجوادی پارٹی، آر جے ڈی سمیت انڈیا بلاک کی سبھی پارٹیاں طلبا پر پولیس کی بربریت اور رام مندر چندہ چوری معاملہ میں لگاتار مودی حکومت کو نشانہ بنا رہی ہیں۔  ایک بار پھر کانگریس اراکین پارلیمنٹ نے پارلیمانی احاطہ میں ان دونوں ہی موضوع پر دھرنا و مظاہرہ کیا اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو ایوان میں حاضر ہو کر جواب دینے کا مطالبہ کیا۔

کانگریس نے پارلیمنٹ احاطہ میں کیے گئے احتجاجی مظاہرہ کی کچھ ویڈیوز اور تصویریں اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر شیئر کی ہیں۔ ایک ویڈیو پوسٹ کے ساتھ پارٹی نے لکھا ہے کہ ’’رام مندر میں ’عطیہ چوری‘ اور طلبا پر کی گئی بربریت کے خلاف اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے پارلیمانی احاطہ میں آواز بلند کی۔ پورا ملک ’عطیہ چوری‘ اور امت شاہ کے ایوان سے غائب ہونے پر سوال پوچھ رہا ہے۔‘‘ اس میں مزید لکھا گیا ہے کہ ’’مودی حکومت ذمہ داری سے بھاگ نہیں سکتی، انھیں ملک کی عوام کو جواب دینا ہوگا۔‘‘

ایک دیگر ویڈیو پوسٹ کے ساتھ کانگریس نے لکھا ہے کہ ’’امت شاہ ایوان میں آؤ، ایوان میں آ کر جواب دو۔‘‘ پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ مطالبہ صرف اپوزیشن کا نہیں ہے، بلکہ پورے ملک کا ہے۔ کانگریس نے اس بات پر زور دیا کہ امت شاہ کو ایوان میں آ کر طلبا پر کی گئی بربریت کا جواب دینا ہوگا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کانگریس نے امت شاہ اور پی ایم مودی کی تصویر پر مبنی گرافکس پیش کرتے ہوئے لکھا ہے ’’مودی-شاہ ایوان میں آئیے، جواب دیجیے۔ طلبا کے خلاف فوج کو آرڈرس کس نے دیے؟‘‘


Share: