ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بینگلورو : کار کو اوورٹیک کرنے پر حملہ - سابق رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڑے سمیت سمیت 3 ملزمان پر درج ہوا معاملہ

بینگلورو : کار کو اوورٹیک کرنے پر حملہ - سابق رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڑے سمیت سمیت 3 ملزمان پر درج ہوا معاملہ

Tue, 24 Jun 2025 12:54:30    S O News

بینگلورو 24 / جون (ایس او نیوز) شہر کے نیلمنگلا علاقے میں سابق رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڑے کی کار کو اوور ٹیک کرنے سے ناراض ہو کر مسلم نوجوان پر حملہ کیا گیا جس کے بعد کینرا حلقہ سے بی جے پی کے سابق ایم پی اننت کمار ہیگڑے، ان کے گن مین شریدھر اور کار کے ڈرائیور کے ڈرائیور کے خلاف دابس پیٹے پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ اننت کمار کی کار کو اوور ٹیک کرنے کے پر اننت کمار اور اس کے ساتھیوں کی طرف سے کار روک کر حملہ کرنے کے بارے میں سلمان، سیف، الیاس اور گلشیرالنساء نے دابس پیٹے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی ۔ 
    
بینگلورو دیہی علاقے کے ایس پی سیکے بابا نے بتایا ہے کہ ایف آئی آر میں اننت کمار کو ملزم نمبر۱، گن مین ملزم نمبر ۲ اور ڈرائیور کو ملزم نمبر ۳ بنایا گیا ہے ۔ ابھی تفتیش جاری ہے ۔ حملہ میں زخمی ہونے والوں کے بیانات درج کرنے کے بعد ضرورت پڑنے پر ملزمین کو گرفتار کیا جائے گا ۔ 


Share: