ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بیلاری میں اے ٹی ایم لوٹنے کی کوشش ناکام، ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

بیلاری میں اے ٹی ایم لوٹنے کی کوشش ناکام، ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

Wed, 13 Aug 2025 17:41:14    S O News
بیلاری میں اے ٹی ایم لوٹنے کی کوشش ناکام،  ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

بیلاری، 13 /اگست (ایس او نیوز / ایجنسی) بیلاری شہر میں پولیس کی بروقت کارروائی سے اے ٹی ایم لوٹنے کی واردات ناکام بنا دی گئی۔ پولیس نے ایک نوجوان کو مشین توڑ کر رقم نکالنے کی کوشش کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت آندھرا پردیش کے ضلع اننت پور کے سائی نگر کے رہائشی آر وینکٹیش کوڈی گوڈو (عمر 22 سال) کے طور پر ہوئی ہے۔ ضلع پولیس سربراہ ڈاکٹر شوبھا رانی کے مطابق، منگل کی علی الصبح ملزم شہر کے کالما سرکل کے قریب واقع ایک نجی بینک کے اے ٹی ایم میں گھس گیا اور مشین کو نقصان پہنچا کر رقم نکالنے کی کوشش کرنے لگا۔ اطلاع ملتے ہی بروس پیٹ پولیس اسٹیشن کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق، گرفتاری سے بچنے کے لیے ملزم نے اہلکاروں پر حملہ کرنے کی بھی کوشش کی، تاہم پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے قابو کر لیا۔ ملزم کو عدالت میں پیش کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

ضلع پولیس انتظامیہ نے اے ایس آئی مالیکارجن، کانسٹیبل انیل اور سدیش کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔


Share: