وجےنگر، 14 ستمبر (ایس او نیوز): کرناٹک کے وجے نگر ضلع میں ہاسپیٹ تعلقہ کے کاکوبالو کراس کے قریب ایک سرکاری KKRTC بس کی زد میں آکر آٹھ بھیڑیں ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئیں۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ آٹھ بھیڑوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ زخمی دو بھیڑوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ بھیڑیں ہریجن گالیپا نامی شخص کی تھیں۔ حادثے کے وقت بھیڑیں سڑک کے قریب موجود تھیں کہ اسی دوران وہاں سے گزرنے والی KKRTC کی بس نے انہیں اپنی زد میں لے لیا۔
بتایا گیا ہے کہ بس ایمّیگنور سے ہاگری بومّنلی کی جانب جارہی تھی۔