ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / کرناٹک کے اسکولوں میں دسہرہ تعطیلات کا اعلان

کرناٹک کے اسکولوں میں دسہرہ تعطیلات کا اعلان

Tue, 16 Sep 2025 18:08:08    S O News

بنگلورو، 16؍ ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی):ریاستی محکمۂ تعلیم نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ کرناٹک کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں دسہرہ کی تعطیلات 20؍ ستمبر سے شروع ہو کر 7؍ اکتوبر تک جاری رہیں گی۔ اس اعلان کے ساتھ ہی طلبہ کو مجموعی طور پر 18 دنوں کا وقفہ ملے گا۔

محکمۂ تعلیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی تعلیمی سرگرمیوں اور تعطیلات کا شیڈول تعلیمی سال کے آغاز میں ہی طے کر دیا گیا تھا۔ 2025-26 کے تعلیمی کیلنڈر کے مطابق دسہرہ کی چھٹیاں 20؍ ستمبر سے شروع ہوں گی اور 7؍ اکتوبر کو ختم ہوں گی۔

تعطیلات کے بعد 8؍ اکتوبر سے نئے مرحلے کی کلاسیں شروع ہوں گی، جو 10؍ اپریل 2026 تک جاری رہیں گی۔

محکمہ نے وضاحت کی ہے کہ یہ شیڈول پہلے ہی ریاست کے تمام اسکولوں کو فراہم کر دیا گیا تھا اور اب باضابطہ اعلان کے ذریعے اس کی تصدیق کی گئی ہے۔


Share: