جدہ 5/ستمبر (پریس ریلیز): بھٹکل کمیونٹی جدہ (BCJ) کے زیرِ اہتمام فردوس استراحہ، جدہ میں ’’ہیلتھی لائف اسٹائل چیلنج‘‘ کے عنوان سے ایک جامع اور معلوماتی پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں مردوں، خواتین اور بچوں نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز یسع عسکری کی تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، جبکہ جناب اسامہ منیری نے معروف نظم ’’تو کوں بے شرم، ہوکوں بے شرم‘‘ مشہور شاعر سمیع اللہ برماور کی لکھی ہوئ نظم پیش کی اور نظامت کے فرائض بھی انجام دیے۔ بی سی جے اسپورٹس سیکریٹری جناب معاذ برماور نے استقبالیہ و افتتاحی کلمات پیش کیے۔
پروگرام کے مہمانِ خصوصی مسٹر جوئے جوزف، فٹنس منیجر BFit ، خصوصی طور پر ریاض سے جدہ تشریف لائے۔ انہوں نے تفصیلی پاورپوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے صحت مند طرزِ زندگی کی اہمیت بیان کرتے ہوئے 90 روزہ ہیلتھی لائف اسٹائل چیلنج کا تعارف کرایا۔ کیلوریز، پروٹین، کاربوہائیڈریٹس، چکنائی، پانی کا مناسب استعمال، 7–8 گھنٹے کی نیند، ذہنی صحت، مائنڈفلنس اور اسکرین ٹائم جیسے اہم موضوعات پر عملی رہنمائی دی۔ ممبران کی کژیر تعداد پروگرام میں موجود تھی صحت کے بارے میں سوال و جواب کیا گیا اور مہإن نے اطمینان بخش مفصل جوابات دیے ۔

اس موقع پر ہیلتھی لائف اسٹائل گائیڈ بک بھی مہمانِ خصوصی کے ہاتھوں جاری کی گئی۔جناب ریحان کوبٹے نے کتاب کا مختصر تعارف پیش کرتے ہوئے اسے 90 روزہ چیلنج کے دوران شرکاء کے لیے عملی رہنما قرار دیا۔
اسلامی نقطۂ نظر سے صحت مند زندگی کے موضوع پر بی سی جے کے جنرل سکریٹری جناب نون اجاگر کی۔
بی سی جے کے صدر جناب عبیداللہ عسکری نے صدارتی خطاب میں حدیثِ نبوی ﷺ ’’طاقتور مومن اللہ کے نزدیک کمزور مومن سے بہتر اور زیادہ محبوب ہے، اگرچہ دونوں میں خیر ہے‘‘* کا حوالہ دیتے ہوئے جسمانی و ذہنی مضبوطی کی اہمیت بیان کی۔ انہوں نے اسپورٹس کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا اور ریاض سے تشریف لانے پر جناب جوئے جوزف کا شکریہ ادا کیا۔
پروگرام میں شرکاء نے اپنے صحت و فٹنس کے تجربات اور تبدیلیوں کا بھی اظہار کیا۔ جمعہ کی نماز کے بعد ظہرانہ، عصر و مغرب کے درمیان ہیلتھ سیشن، بچوں کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں، بڑوں کے لیے والی بال ٹورنامنٹ اور بعد ازاں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ خواتین کی فعال شرکت کو بھی خصوصی طور پر سراہا گیا۔
بی سی جے کا یہ اقدام پیشہ ورانہ صحت و فٹنس رہنمائی اور اسلامی تعلیمات کو یکجا کرتے ہوئے بھٹکل کمیونٹی میں صحت، تندرستی اور متوازن طرزِ زندگی کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ شرکاء نے 90 روزہ چیلنج کو مل کر مکمل کرنے اور صحت مند عادات کو مستقل زندگی کا حصہ بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
