ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / کرناٹک کے کوپّل میں بندر کے حملے سے 91 سالہ خاتون کی موت

کرناٹک کے کوپّل میں بندر کے حملے سے 91 سالہ خاتون کی موت

Tue, 22 Sep 2026 06:51:03    S O News
کرناٹک کے کوپّل میں بندر کے حملے سے 91 سالہ خاتون کی موت

کوپّل، 22 ستمبر (ایس او نیوز): کرناٹک کے کوپّل ضلع میں گھر کے باہر اچانک بندر کے حملے سے گر کر 91 سالہ خاتون کی موت ہوگئی۔ متوفیہ کی شناخت نجم النساء بیگم کے طور پر کی گئی ہے۔

یہ واقعہ سنیچر شام کو کوپّل کے بی ٹی پاٹل نگر میں پیش آیا۔

بتایا گیا ہے کہ گھر کے باہر شور سن کر نجم النساء بیگم صورتحال دیکھنے کے لیے باہر آئیں، اسی دوران ایک بندر اچانک ان کی طرف دوڑتا ہوا آیا اور ان پر چھلانگ لگا دی۔ بندر کے حملے سے خوف زدہ ہوکر وہ زمین پر گر گئیں اور سر پر شدید چوٹ آئی۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم اگلے روز علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔

واقعہ قریب نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں بھی قید ہوگیا۔ فوٹیج میں بندر کو خاتون کی طرف دوڑتے اور انہیں گراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ شور سن کر گھر میں موجود ایک دوسری بزرگ خاتون بھی باہر آئیں، تاہم بندر نے ان پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی۔ مقامی افراد کے پہنچنے پر بندر وہاں سے فرار ہوگیا۔

 واقعے کے بعد علاقے کے لوگوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔ مقامی افراد نے متعلقہ حکام سے بندروں کی بڑھتی سرگرمی پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔


Share: