ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / 90 فیصد سے زائد لوگ ریئر سیٹ بیلٹ نہ پہن کراپنی زندگی کو خطرہ میں ڈالتے ہیں

90 فیصد سے زائد لوگ ریئر سیٹ بیلٹ نہ پہن کراپنی زندگی کو خطرہ میں ڈالتے ہیں

Wed, 16 Jan 2019 01:56:46    S.O. News Service

پٹنہ:15/ جنوری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) نسان انڈیا اور سیولائف فاؤنڈیشن کے ذریعہ پیش کی گئی نئی تحقیق رپورٹ میں چونکا دینے والے اعداد و شمار سامنے آئے ہیں کہ بڑی تعداد میں ہندوستانی اپنی اور اپنے بچوں کی حفاظت کے ساتھ سمجھوتہ کر رہے ہیں۔ مرکزی سڑک ٹرانسپورٹیشن و اور ہائی وے وزیر جناب نتن گڈکری کے ذریعہ 'ریئر سیٹ۔بیلٹ یوسیز اینڈ چائلڈ روڈ سیفٹی اِن انڈیا' موضوع پر جاری رپورٹ کے مطابق 90 فیصد سے زیادہ لوگ ریئر سیٹ بیلٹ کا استعمال نہیں کر اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ اس کی تصدیق دہلی، ممبئی، جے پور، بینگلورو، کولکتہ اور لکھنؤ میں ہوئے ایک اور سروے سے ہوئی ہے جس کے مطابق 98 فیصد پچھلی سیٹ بیلٹ استعمال نہیں کرتے ہیں۔اگرچہ 70 فیصد سے زائد لوگوں نے سیٹ بیلٹ کی موجودگی کی توثیق کی، اس کے باوجود سیٹ بیلٹ کا استعمال کرنے والے لوگوں کی تعداد بہت کم تھی۔ مطالعہ میں سفر کے دوران بچوں کی حفاظت پر توجہ دی گئی ہے، اس کے مطابق، دو تہائی جواب دہندگان کا خیال ہے کہ ہندوستانی سڑکیں بچوں کے لئے غیر محفوظ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 92.8 فیصد جواب دینے والوں بچوں کے ہیلمیٹ کے فوائد کے بارے میں جانتے ہیں، اس کے باوجود صرف 20.1 فیصد جواب دہندگان کے پاس ہی اپنے بچوں کے لئے چائلڈ ہیلمیٹ ہے۔ حال ہی میں روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی وے وزارت کے ذریعہ جاری ایک ریلیز کے مطابق یہ اور بھی متعلقہ ہو جاتا ہے کیونکہ سال 2017 میں 9,408 بچوں کو سڑک حادثے میں اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔ یعنی ہر روز ہندوستانی سڑکوں پر تقریبا 26 بچوں کی موت ہوئی۔ ان نتائج کے ساتھ، رپورٹ نیشنل روڈ سیفٹی ایکٹ اور موٹر گاڑی ترمیم بل پر روشنی رکھتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صرف 27.7 فیصد جواب دہندگان کو معلوم ہے کہ ہندوستان میں موجودہ قوانین کے تحت ریئر سیٹ بیلٹ کا استعمال لازمی ہے۔ وہیں جوابی افراد کے 91.4 فی صد کا خیال ہے کہ ہندوستان میں بچوں کے لئے سڑک کی حفاظت کے قوانین کو سخت کرنے کی ضرورت ہے۔رپورٹ کے لانچ پرمسٹر نتن گڈکری نے کہا، '' ہندوستان میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی تیزی سے ہو رہی ہے، ایسے میں سڑک کی حفاظت کا کردار انتہائی اہم ہو جاتا ہے۔ پالیسی مداخلت اور بیداری کی کوششوں کے ساتھ، حکومت سڑک کے تحفظ کے لئے کافی اہمیت رکھتی ہے۔ میں اس پہل کی تعریف کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ کارپوریٹ انڈیا اور سول سوسائٹی کے ساتھ ساتھ، سڑک تحفظ کیلئے ایک تحریک کی شکل دیں گے۔


Share: