ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / 8 اگست کو لوک سبھا میں پیش ہو گا جی ایس ٹی بل، بی جے پی نے ارکان پارلیمنٹ کو جاری کیا وہپ

8 اگست کو لوک سبھا میں پیش ہو گا جی ایس ٹی بل، بی جے پی نے ارکان پارلیمنٹ کو جاری کیا وہپ

Fri, 05 Aug 2016 20:39:44    S.O. News Service

نئی دہلی، 5؍اگست (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )جی ایس ٹی بل کو راجیہ سبھا میں پاس ہونے کے بعد اب اسے دوبارہ لوک سبھا میں8؍اگست کو پیش کیا جائے گا۔بی جے پی نے ممبران پارلیمنٹ کو وہپ جاری کر کے حاضر رہنے کو کہا ہے۔وہیں اس معاملے کو لے کر بی جے پی صدر امت شاہ نے بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کی میٹنگ بلائی ہے جو27؍اگست کو ہوگی۔اس میٹنگ کا بنیادی ایجنڈا جی ایس ٹی بل ہوگا اور جس میں اس آئینی ترمیمی بل کی منظوری پرزوردیاجائے گا۔اس کے ساتھ ہی حکومت سے متعلق دیگرامورپر بھی بات چیت ہوگی۔اس کے ساتھ ہی عام آدمی سے متعلق سرکاری منصوبوں کے نفاذ پر بحث ہوگی۔23؍اگست کو بھی دہلی میں تمام ریاستوں کے تنظیمی کور گروپوں کی میٹنگ بلائی گئی ہے۔غورطلب ہے کہ فی الحال9 ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت ہے جس میں گجرات، آسام، مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، ہریانہ، مہاراشٹر اور گواشامل ہیں۔اس کے علاوہ میں چار ریاستوں ، آندھرا پردیش، ناگالینڈ، پنجاب، جموں اورکشمیرمیں بی جے پی حکومت میں اتحادی جماعت ہے ۔ یعنی 13ریاست اور جی ایس ٹی کا 15ریاستوں سے پاس ہونا ضروری ہے۔بہار اور بنگال سے حمایت کی بات کہی جا چکی ہے۔


Share: